وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

جاپان نے شہری نقل و حمل ، صحت اور زراعت کے شعبوں میں چار پروجیکٹوں کے لیے ہندوستان کو سرکاری ترقیاتی امداد (او ڈی اے) دینے کا عزم ظاہر کیا


مہاراشٹر ، کرناٹک اور پنجاب کی ریاستوں میں پروجیکٹوں کے لیے 275.858 بلین جاپانی ین  (تقریباً 16420کروڑ روپے) کی امدادی رقم سے فائدہ اٹھایا جائےگا

حکومت ہند اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جے آئی سی اے) کے درمیان قرض کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے

اقتصادی تعاون کے ذریعے بھارت اور جاپان کے درمیان اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط کیا جائے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 MAR 2026 1:34PM by PIB Delhi

حکومت جاپان نے ہندوستان کے لیے شہری نقل و حمل ، صحت اور زراعت کے شعبوں میں چار پروجیکٹوں کے لئے 275.858 بلین جاپانی کرنسی ین (تقریباً16,420 کروڑ روپے) کے سرکاری ترقیاتی امداد (او ڈی اے) قرض کے عزم کو ظاہرکیا ہے  جنہیں پنجاب ، کرناٹک اور مہاراشٹر کی ریاستوں میں نافذ کیا جاناہے ۔

نوٹس کا تبادلہ 24مارچ2026 کو جوائنٹ سکریٹری ، محکمہ اقتصادی امور ، وزارت خزانہ ، حکومت ہند ، جناب آلوک تیواری اور ہندوستان میں جاپان کے سفیر جناب کیچی اونو کے درمیان ہوا ۔  ان پروجیکٹوں میں ‘‘بنگلورو میٹرو ریل پروجیکٹ (فیز 3) (I)" (جاپانی کرنسی ین یعنی جے پی وائی 102.480 بلین)، "ممبئی میٹرو لائن 11 پروجیکٹ (I) " (جے پی وائی 92.400 بلین)، "مہاراشٹر میں اعلیٰ درجے کی صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی ، طبی تعلیمی نظام اور نرسنگ تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کا پروجیکٹ (I)" (جے پی وائی 62.294 بلین) اور "پنجاب میں پائیدار باغبانی کو فروغ دینے کا پروجیکٹ" (جے پی وائی 18.684 بلین) شامل ہیں ۔  حکومت ہند اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جے آئی سی اے) کے درمیان بھی قرض کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں ۔

بنگلورو میٹرو ریل پروجیکٹ (فیز 3) (I) کا مقصد بنگلورو میٹروپولیٹن علاقے میں بڑے پیمانے پر تیز رفتار نقل و حمل کے نظام کو توسیع دے  کر ٹریفک کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنا ہے ۔  یہ علاقائی اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا ، شہری ماحول کو بہتر بنائے گا اور بالآخر ٹریفک کی بھیڑ کو دور کرکے اور بڑھتی ہوئی موٹر گاڑیوں کی وجہ سے ہونے والی آلودگی کو کم کرکے آب و ہوا کی تبدیلی کو کم کرے گا ۔

ممبئی میٹرو لائن 11 پروجیکٹ(I) کا مقصد بڑے پیمانے پر تیز رفتار نقل و حمل کے نظام کو توسیع دے کر ممبئی میں ٹریفک کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنا ہے ، اس طرح علاقائی اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ، شہری ماحول کو بہتر بنانا اور بالآخر ٹریفک کی بھیڑ سے نجات اور بڑھتی ہوئی موٹر گاڑیوں کی وجہ سے ہونے والی آلودگی کو کم کرکے آب و ہوا کی تبدیلی کو کم کرنا ہے ۔

 

مہاراشٹر میں اعلیٰ سطح کی  صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی ، طبی تعلیمی نظام اور نرسنگ تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کے پروجیکٹ (I) کا مقصد  اعلی سطح کی نگہداشت کی سہولیات ، کالج ، اسپتالوں ، میڈیکل کالجوں اور نرسنگ اسکولوں کی تعمیر کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنا کر ریاست مہاراشٹر میں طبی دیکھ بھال کی رسائی اور معیار کو بہتر بنانا ہے ۔  اس سے ہندوستان میں یونیورسل ہیلتھ کوریج (یو ایچ سی) کے فروغ میں مزید تعاون ملے گا ۔

پنجاب میں پائیدار باغبانی کو فروغ دینے کے پروجیکٹ کا مقصد پائیدار باغبانی کو فروغ دینا اور اعلی قیمت والی باغبانی کی فصلوں میں تنوع پیدا کرکے کسانوں کی آمدنی کو بہتر بنانا  اور مضبوط ویلیو چین اور صلاحیت کی ترقی کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کرنا ہے ۔   اس سے پنجاب میں ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کو فائدہ پہنچے گا ۔

ہندوستان اور جاپان کی 1958 سے دو طرفہ شراکت داری کی ایک طویل اور نتیجہ خیز تاریخ رہی ہے ۔  اقتصادی تعاون ، جوہندوستان-جاپان تعلقات کا ایک اہم ستون ہے ، گزشتہ چند برسوں میں مسلسل ترقی کر رہا ہے ۔  یہ ہندوستان اور جاپان کے درمیان اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مستحکم اور مضبوط کرتا ہے ۔

****

ش ح۔م ش۔ اش ق

U NO: 5000


(ریلیز آئی ڈی: 2246012) وزیٹر کاؤنٹر : 13