کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نےاقوام متحدہ کے تبدیلی آب وہوا  کے فریم ورک کنونشن کو بھیجےجانے والےہندوستان کی قومی طے شدہ  شراکت(2035-2031) کی  منظوری دی


ہندوستان  نے2035 تک اپنی جی ڈی پی کے  کاربن اخراج کی شدت کو 2005 کی سطح سے 47 فیصد  تک کم کرنے کا عہد کیا

ہندوستان 2035 تک برقی توانائی کی مجموعی تنصیب  کی صلاحیت کا 60 فیصد حصہ غیر زیر زمین ایندھن  سے حاصل کرے گا

ہندوستان 2035 تک جنگلات اور درختوں کے احاطے کے ذریعے 3.5 سے 4.0 بلین ٹن  کاربن ڈائی آکسائڈکے برابر کاربن سنک کی تخلیق کرے گا

ہندوستان کا عزم ‘وکست بھارت @2047’ اور 2070 تک  کاربن کے صفر اخراج سے ہم آہنگ ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 MAR 2026 5:35PM by PIB Delhi

ہندوستان کی کارروائی کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 2031 سے 2035 کی مدت کے لیے ہندوستان کی قومی سطح پر طے شدہ شراکت (این ڈی سی) کو منظوری دے دی ہے ، جس سے یو این ایف سی سی سی اور اس کے پیرس معاہدے کے تحت ملک کی امنگوں میں اضافہ ہوتا ہےجب کہ پائیدار ترقی اور آب و ہوا کے تئیں ذمہ داری  کے لیے اس کے عزم کو تقویت ملتی ہے ۔

ہندوستان کا این ڈی سی 2031-35 کے لیے وکست بھارت کے وژن سے رہنمائی کرتا ہے ، جو نہ صرف 2047 کا ہدف ہے ، بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک خوشحال اور  تبدیلی آب و ہوا کے  تئیں پائیدار بھارت کی تعمیر کے لیے آج کام کرنے کا عزم ہے ۔ ہندوستان کے متواتر ماحولیاتی اہداف اس کے سابقہ عہدوں کی بنیاد پر قائم ہیں، جن میں سے کئی پہلے ہی مقررہ وقت سے قبل حاصل کیے جا چکے ہیں، جو ملک کی ماحولیاتی اقدامات کی مستقل کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ پانچ معیاری اہداف روزمرہ زندگی اور حکومتی نظاموں میں پائیداری کو شامل کرنے، ماحولیاتی طور پر مضبوط ترقیاتی راہوں کو فروغ دینے، اور معاشرے کے تمام طبقات کے لیے منصفانہ اور شمولیتی تبدیلی کو ممکن بنانے کے لیے ہیں۔

ابتدائی کامیابی سے لے کر اعلی عزائم تک:

ماحولیاتی اقدامات کی جانب اپنے عزائم  پر عمل شروع کرتے ہوئے،  ہندوستان نے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کی اپنی خواہش کو وقفے وقفے سے بڑھایا ہے اور 2022 میں اپ ڈیٹ کے بعد اب اس نے35-2031 تک  اپنے اہداف کا اعلان کیا ہے، جو 2070 تک کاربن کے صفر اخراج  کو حاصل کرنے کے مقصد کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ بھارت کے اصل ماحولیاتی عہد، یعنی 2015 میں جمع کرائی گئ این ڈی سی  نے مضبوط بنیاد رکھی، جس کے تحت 2030 تک جی ڈی پی کے کاربن اخراج کی شدت میں35-33 فیصدکمی اور غیر زیر زمین ایندھن کے وسائل پر مبنی بجلی کی تنصیب شدہ صلاحیت میں 40 فیصد حصہ کے اہداف مقرر کیے گئے، جنہیں بالترتیب 11 سال اور 9 سال قبل مقررہ وقت سے پہلے حاصل کیا گیا، جو ماحولیاتی حکمرانی کے لیے ایک معتبر اور عملی نقطہ نظر کو ظاہر کرتا ہے۔

 

 

ہماری کاربن اخراج کی شدت 2005 سے 2020 کے دوران 36فیصد کم ہو گئی ہے اور اب یہ ہدف 2035 تک 47فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اپ ڈیٹ شدہ این ڈی سی کے ہدف کے مطابق، جو نصب شدہ بجلی کی صلاحیت میں غیر زیر زمین   ایندھن پر مبنی توانائی کے وسائل کے حصے کو بڑھانے سے متعلق ہے، ملک نے فروری 2026 تک 52.57 فیصد غیر زیر زمین ایندھن کی  صلاحیت حاصل کر لی ہے، یعنی ہدف کو پانچ سال پہلے ہی پورا کر لیا گیا ہے اور اب یہ ہدف مزید بڑھا کر 2035 تک نصب شدہ بجلی کی صلاحیت میں غیر فوس زیر زمین ایندھن پر مبنی توانائی کے وسائل کا 60فیصد حصہ کرنا طے کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی این ڈی سی کے ہدف کے مطابق، جنگلات اور درختوں کے احاطے کے ذریعے اضافی کاربن سنک بنانے کے سلسلے میں،  ہندوستان نے 2021 تک 2.29 بلین ٹن کاربن ڈائی آکسائڈ کے برابرکاربن سنک تخلیق کر لیا ہے۔ جنگلات کے رقبے کو بڑھا کر اور ماحولیاتی نظام کی بحالی کے اقدامات ہندوستان کے کاربن سنک کے اہداف میں مسلسل حصہ ڈال رہے ہیں اور دیہی روزگار کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔ جنگلات کا رقبہ بڑھانے کی ہماری کوششوں کو آزاد اداروں جیسے کہ فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او)نے تسلیم کیا ہے، جس نے ہندوستان  کو جنگلات کے خالص اضافے کے لحاظ سے تیسرے اور جنگلات کے تحت رقبے کے لحاظ سے نویں نمبر پر رکھا ہے۔ یہ پیش رفت اس بات کی گواہی ہے کہ ہندوستان نے معیشت اور ماحولیات کے درمیان توازن برقرار رکھا ہے، جبکہ بلند جی ڈی پی کی شرح نمو بھی برقرار رکھی ہے۔ اب ہم نے جنگلات اور درختوں کے احاطے کے ذریعے کاربن سنک بنانے کی خواہش کو 2005 کی سطح سے بڑھا کر 2035 تک3.5 سے 4.0 بلین ٹین کاربن ڈائی آکسائڈ کے برابر تک کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

ہندوستان کے ماحولیاتی اقدامات مستقل اور بلند حوصلہ والے رہے ہیں اور اس کا ریکارڈ واضح طور پر ظاہر کرتا  ہے کہ ہم اپنے اہداف وقت سے پہلے حاصل کر چکے ہیں، جو مستقبل کے عزم  کو پورا کرنے میں ہماری صلاحیت پر مضبوط اعتماد فراہم کرتا ہے اور ہندوستان کے بلند حوصلہ ماحولیاتی اقدامات کے لیے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔

 ماحول دوست توانائی اور ترقی کی رفتار بڑھانا

ہندوستان  کی ماحولیاتی حکمت عملی مختلف اقدامات کے ذریعے نافذ کی جاتی ہے، جن میں وسیع پیمانے پر قابل تجدید توانائی کی توسیع، بیٹری اسٹوریج سسٹمز، ماحول دوست توانائی کے  کاریڈور،ماحول دوست  پیداوار اور ملک بھر میں قابل اعتماد اور پائیدار انفراسٹرکچر کو یقینی بنانا شامل ہیں۔

یہ حکمت عملی ادارہ جاتی صلاحیت، اختراعی ماحولیاتی نظام اور مقامی سطح پر مطابقتی اقدامات کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیتی ہے، تاکہ ماحولیاتی پہلوؤں کو معیشت کے اہم شعبوں میں مختلف اسکیموں کے ذریعے شامل کیا جا سکے، جن میں گرین ہائیڈروجن مشن، پی ایم سوریا گھر:مفت بجلی  یوجنا، پیداوار پر مبنی مراعات(پی ایل آئی) اسکیمیں، پی ایم-کُسم(پردھان منتری کسان ارجا سرکشا ایوم اتھان مہا بھیان)،کاربن کیپچر، استعمال اور اسٹوریج(سی سی یو ایس ) کے اقدامات، اور جوہری توانائی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ  ہندوستان  بین الاقوامی سطح پر شراکت داری کے ذریعے مثبت ماحولیاتی اقدامات کو فروغ دے رہا ہے، جیسے کہ انٹرنیشنل سولر الائنس(آئی ایس اے)، کولیشن فار ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر (سی ڈی آر آئی)،  گلوبل بایوفیول الائنس(جی بی اے) اور لیڈرشپ گروپ فار انڈسٹری ٹرانزیشن(لیڈ-آئی ٹی ) وغیرہ ہیں۔

ماحولیاتی مطابقت کو مضبوط بنانا

ہندوستان کی ماحولیاتی حکمت عملی صرف کاربن اخراج کم کرنے تک محدود نہیں بلکہ مطابقتی اقدامات کو بڑھانے پر بھی مرکوز ہے۔ چونکہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پہلے ہی محسوس کیے جا رہے ہیں، اس لیے بھارت نے اپنی معیشت کے اہم کردار ادا کرنے والوں کے لیے مطابقت اور آفت کے خلاف مزاحمت پر زور دیا ہے۔ مطابقت کے اہداف کے حصول کے لیے کچھ اہم اقدامات میں:حساس ساحلی علاقوں کی حفاظت کے لیے مینگروو کی بحالی، ساحلی ضابطہ کاری اور ماحولیاتی طور پر مضبوط انفراسٹرکچر؛ طوفان اور سمندری لہروں کے لیے ابتدائی وارننگ سسٹمز؛ ہمالیائی ریاستوں میں گلیشئر کی نگرانی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار روزگار کے لیے طے ہدف پر مبنی پروگرام؛ زمین کھسکنے اور گلیشئر جھیلوں کے اوور فلو سے پیدا ہونے والے خطرات کے لیے ماحولیاتی طور پر مضبوط انفراسٹرکچر اور ریاستوں میں ہیٹ ایکشن پلان کا نفاذ؛ کمیونٹی کی بنیاد پر آفت کی تیاری اور مزاحمت کے پروگرام وغیرہ شامل ہیں۔

اپنے ماحولیاتی عمل کے فریم ورک کے تحت، ہندوستان کی این ڈی سی کو نیشنل ایکشن پلان آن کلائمٹ چینج(این اے پی سی سی )اور اس کے نو قومی مشنز کے ذریعے عملی شکل دی جاتی ہے، نیز ریاستی ایکشن پلان آن کلائمٹ چینج(ایس اے پی سی سی )بھی شامل ہیں۔ یہ فریم ورک مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے ساتھ ہم آہنگی میں نافذ کیا جاتا ہے تاکہ ماحولیاتی طور پر مضبوط اور کم کاربن ترقی کے لیے مکمل حکومت کی مربوط حکمت عملی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہندوستان کے تبدیلی آب و ہوا  پر  اقدامات کو مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعے مقامی سطح پر نافذ کیا جا رہا ہے  جس میں جیسےجیون مشن ، نیشنل مشن آن سسٹین ایبل ایگریکلچر ، سسٹین ایبل ہیبی ٹیٹ ، میشتی (مینگروو انیشیٹو فار شور لائن  ہیبی ٹیٹس اینڈ ٹینجیبل انکم) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان ، سوائل ہیلتھ کارڈ اور پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) وغیرہ  شامل ہیں۔

عوام پر مرکوز نقطہ نظر

ہندوستان کی آب و ہوا کے تئیں کوششیں‘‘لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ (لائف )’’ کے اصول کے پر  مرکوز ہیں جو پائیدار زندگی کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کر رہا ہے اور ‘‘ایک پیڑ ماں کے نام’جیسے اقدامات شجرکاری کو لوگوں سے چلنے والی آب و ہوا کی  تحریک میں  تبدیل کررہے ہیں۔

این ڈی سی (35-2031) کے لیے  حکمت عملی

سال 2035-2031 کے لیےہندوستان کی این ڈی سی تیار کرتے وقت حکومت نے پہلے گلوبل اسٹاک ٹیک (جی ایس ٹی )کے نتائج، مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں کے اصول(سی بی ڈی آر-آرسی) اور مساوات کو مدنظر رکھا تاکہ قومی حقائق، ترقیاتی ترجیحات، توانائی کی سلامتی، اور ماحولیاتی اقدامات میں بلند حوصلہ کو ہم آہنگ کیا جا سکے، جو پیرس معاہدے کے مقصد اور طویل مدتی اہداف کے مطابق ہے۔

ہندوستان کے متواتر ماحولیاتی عہد وسیع دائرے کی شراکت داروں کے ساتھ  مشاورت اور نیتی آیوگ کے دس ورکنگ گروپس کی مطالعات کا نتیجہ ہیں۔  یہ دس گروپس مرکزی وزارتوں، ماہرین، صنعتی اداروں، اور سول سوسائٹی تنظیموں پر مشتمل تھے۔ توانائی، صنعت، نقل و حمل، زراعت، پانی اور شہری ترقی کے شعبوں میں شعبہ جاتی مشورے کو احتیاط سے جانچا گیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ نظر ثانی شدہ اہداف بلند حوصلہ، قابل حصول، اور ملکی صلاحیتوں پر مبنی ہوں۔ اس عمل نے مربوط حکومت اور مربوط معاشرے کے نقطہ نظر کو یقینی بنایا، قومی ترقی کی ترجیحات کو ماحولیاتی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کیا۔ یہ مشاورتی نقطہ نظر بھارت کے شمولیتی اور شرکت پر مبنی ماحولیاتی پالیسی سازی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ ترقی، روزگار، توانائی اور خوراک کی سلامتی کو محفوظ رکھتا ہے۔

ہندوستان  کے متواتر ماحولیاتی عہد نوجوانوں اور خواتین کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے امکانات رکھتے ہیں، جس سے وہ سبز تبدیلی کے اہم شراکت دار بنیں گے۔

مضبوط پالیسی ہدایت، تکنیکی اختراع  اور عوام کی شرکت کے ساتھ،  ہندوستان یہ ثابت کرتا رہتا ہے کہ اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی ذمہ داری ایک ساتھ چل سکتی ہیں۔

وزیراعظم کی کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہندوستان  کی 2031 سے 2035 تک کی مدت کے قومی عزم شدہ شراکت (این ڈی سی )کا اعلان ہندوستان کے کم کاربن اخراج اور ماحولیاتی طور پر مضبوط مستقبل کی جانب سفر میں ایک اہم سنگ میل ہےاور  عالمی سطح پر ماحولیاتی اقدامات میں قیادت کے  اس کے کردار کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

****

ش ح۔ م ش ۔ م ذ

(U N.4900)


(ریلیز آئی ڈی: 2245345) وزیٹر کاؤنٹر : 11