ارضیاتی سائنس کی وزارت
پارلیمانی سوال:ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے ما تحت اداروں میں مالی بے ضابطگیاں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 MAR 2026 12:47PM by PIB Delhi
بھارت کے کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل کی سال 2025 کی رپورٹ نمبر 29 میں مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جس میں انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نجی ایئرپورٹ آپریٹرز سے میٹرولوجیکل چارجز اور قانونی لیویز کی مد میں 7.28 کروڑ روپے کی عدم وصولی اور انڈین نیشنل سینٹر فار اوشن انفارمیشن سروسز کی جانب سے لازمی منظوریوں کے بغیر عمارتوں پر قبضہ کرنے پر عائد 1.58 کروڑ روپے کے جرمانے شامل ہیں اور اگر ایسا ہے تو اس کی تفصیلات اس طرح ہیں؛
دو نجی ایئرپورٹ آپریٹرز کے ذمے انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کے ہوا بازی کے میٹرولوجیکل چارجز/قانونی لیویز کی مد میں 7.28 کروڑ روپے کی رقم واجب الادا تھی۔ تاہم کچھ دیگر نجی اور ریاستی حکومت کے ہوائی اڈے بھی ہیں جنہوں نے آئی ایم ڈی کو میٹرولوجیکل چارجز ادا نہیں کیے ہیں، جیسا کہ (b) میں دیے گئے جدول میں اشارہ کیا گیا ہے۔
انڈین نیشنل سینٹر فار اوشن انفارمیشن سروسز ( آئی این سی او آئی ایس) نے سال 15-2014 سے 22-2021 کے دوران گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی) کو لازمی منظوریوں کے بغیر عمارتوں پر قبضہ کرنے کے جرمانے کے طور پر 1.58 کروڑ روپے ادا کیے۔ اگرچہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے طویل قانونی کارروائی کی وجہ سے قبضے کے وقت 'آکیوپینسی سرٹیفکیٹ' حاصل نہیں کیے جا سکے تھے، تاہم اب کیمپس کو مکمل طور پر ریگولرائز کر دیا گیا ہے اور جی ایچ ایم سی سے تمام مطلوبہ منظوریاں حاصل کر لی گئی ہیں۔
آئی ایم ڈی کی واجب الادا رقم اور گزشتہ پانچ سالوں کے دوران وصول کی گئی رقم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا(اے اے آئی) - ہوائی اڈوں کی وصولی/ واجبات
|
|
مالی سال
|
آئی ایم ڈی کی واجب الادا رقم (کروڑ روپے)
|
آئی ایم ڈی کے ذریعے برآمد شدہ رقم (کروڑ روپے میں)
|
|
2020-21
|
61.26
|
61.26
|
|
2021-22
|
60.35
|
60.35
|
|
2022-23
|
70.84
|
90.94
|
|
2023-24
|
66.30
|
65.73
|
|
2024-25
|
72.99
|
71.78
|
|
گرین فیلڈ پرائیویٹ/ریاستی حکومت کے ہوائی اڈوں کی وصولی/ واجبات
|
|
مالی سال
|
آئی ایم ڈی کی واجب الادا رقم (کروڑ روپے)
|
آئی ایم ڈی کے ذریعے برآمد شدہ رقم (کروڑ روپے)
|
|
2020-21
|
6.05
|
3.01
|
|
2022-23
|
7.55
|
1.86
|
|
2022-23
|
9.49
|
2.56
|
|
2023-24
|
12.21
|
6.26
|
|
2024-25
|
12.65
|
19.40
|
پچھلے پانچ سالوں کے دوران آئی این سی او آئی ایس کی طرف سے عائد کیے گئے جرمانےاور ادا کی گئی رقم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
مالی سال
|
جرمانے کی رقم (کروڑروپے میں)
|
وجوہات
|
|
2021-22
|
0.236
|
جب کہ قبضے کے وقت جی ایچ ایم سی کے ذریعہ طویل قانونی کارروائی کی وجہ سے قبضے کے سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کیے گئے تھے، تب سے کیمپس کو تمام منظوریوں کے ساتھ مکمل طور پر باقاعدہ بنایا گیا ہے۔
|
|
2022-23
|
0.000
|
|
2023-24
|
0.000
|
|
2024-25
|
0.000
|
|
2025-26
|
0.000
|
یہ معلومات 25 مارچ 2026 کو لوک سبھا میں ارضیاتی سائنسز اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے فراہم کیں۔
********
ش ح۔ م ع۔ص ج
U. No.4879
(ریلیز آئی ڈی: 2245312)
وزیٹر کاؤنٹر : 8