امور داخلہ کی وزارت
مردم شماری کے دوسرے مرحلے کے لیے سوالنامہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 MAR 2026 3:37PM by PIB Delhi
امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ مردم شماری کے عمل کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے پہلے ذات سے متعلق سوالات سمیت آبادی سے متعلق ذاتی معلومات کے دوسرے مرحلے کے لیے سوالنامے کو نوٹیفائی کیا جائے گا۔ مردم شماری کے سوالنامے کو مختلف وزارتوں، محکموں، تنظیموں ، مردم شماری کے اعداد و شمار استعمال کرنے والوں سے موصولہ معلومات اور تجاویز کی بنیاد پر مردم شماری کے سوالنامے کو حتمی شکل دی جاتی ہے۔ دوسرے مرحلے کے لیے ذات سے متعلق معلومات سمیت سوالنامے کو مقررہ طریقۂ کار کے مطابق حتمی شکل دی جائے گی اور اِسے نوٹیفائی کیا جائے گا۔
********
ش ح۔ م ع۔ص ج
U. No.4887
(ریلیز آئی ڈی: 2245244)
وزیٹر کاؤنٹر : 6