پنچایتی راج کی وزارت
چار ریاستوں کے دیہی مقامی اداروں کو پندرہویں مالیاتی کمیشن کے تحت 1,142 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹس فراہم کی گئی
مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، پنجاب اور میزورم کے پنچایتی راج ادارے اس سے مستفید ہوں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 MAR 2026 3:01PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت نے مالی سال26-2025 کے دوران مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، پنجاب اور میزورم کی پنچایتی راج اداروں (پی آرآئیز) / دیہی مقامی اداروں (آرایل بیز) کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن (ایکس وی ایف سی) کی غیر مشروط گرانٹس منظور اور جاری کی ہیں۔ یہ گرانٹس زمینی سطح کی حکمرانی کو مزید مضبوط کریں گی اور پی آرآئیز میں ضرورت کے مطابق مقامی ترقی کو ممکن بنائیں گی۔
ریاست مدھیہ پردیش کے لیے 631.91 کروڑ روپے مالی سال 26-2025 کی غیر مشروط گرانٹس کی دوسری قسط کے طور پر جاری کیے گئے ہیں، جو 51 اہل ضلع پنچایتوں (ڈی پیز)، 300 اہل بلاک پنچایتوں (بی پیز) اور 22,933 اہل گرام پنچایتوں (جی پیز) کے لیے ہیں۔ اس کے علاوہ 1.26 کروڑ روپے پہلی قسط کے روکے گئے حصے میں سے بھی جاری کیے گئے ہیں، جو مزید اہل 4 بلاک پنچایتوں اور 19 گرام پنچایتوں کو فراہم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ریاست جھارکھنڈ کے لیے مالی سال 26-2025 کی پہلی قسط کے طور پر 269.03 کروڑ روپے کی غیر مشروط گرانٹس جاری کی گئی ہیں، جو 23 اہل ضلع پنچایتوں، تمام 264 اہل بلاک پنچایتوں اور 4,344 اہل گرام پنچایتوں کے لیے ہیں۔ مزید برآں، مالی سال 25-2024 کی پہلی اور دوسری قسط کے روکے گئے حصے میں سے 3.65 کروڑ روپے بھی جاری کیے گئے ہیں، جو اضافی طور پر اہل 11 بلاک پنچایتوں اور 2 گرام پنچایتوں کو دیے گئے ہیں۔
ریاست پنجاب کے لیے مالی سال 26-2025 کی غیر مشروط گرانٹس کی دوسری قسط کے طور پر 222 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو 13,262 اہل گرام پنچایتوں، 150 اہل بلاک پنچایتوں اور تمام 22 اہل ضلع پنچایتوں کے لیے ہیں۔ جبکہ ریاست میزورم کے لیے 14.80 کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری کی گئی ہے، جو ریاست کی تمام 816 اہل ویلج کونسلز کے لیے ہے۔
حکومت ہند کی جانب سے پنچایتی راج کی وزارت اور جل شکتی کی وزارت (محکمہ پینے کے پانی اور صفائی) دیہی مقامی اداروں کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹس جاری کرنے کی سفارش کرتی ہیں، جس کے بعد وزارت خزانہ ان رقوم کو جاری کرتی ہے۔ یہ گرانٹس ایک مالی سال میں دو قسطوں میں فراہم کی جاتی ہیں۔ غیر مشروط گرانٹس کو پنچایتی راج ادارے / دیہی مقامی ادارے مقامی ضروریات کے مطابق آئین کی گیارہویں شیڈول میں شامل انتیس موضوعات کے تحت استعمال کریں گے، تاہم تنخواہوں اور دیگر انتظامی اخراجات کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ مشروط گرانٹس کو بنیادی خدمات جیسے (اے) صفائی اور او ڈی ایف حیثیت کی برقراری، جس میں گھریلو کچرے، انسانی فضلے اور فیکل سلج مینجمنٹ شامل ہیں، اور (ب) پینے کے پانی کی فراہمی، بارش کے پانی کا ذخیرہ اور پانی کی دوبارہ استعمال کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
********
ش ح۔ ع ح۔ش ہ ب
U. No.4873
(ریلیز آئی ڈی: 2245092)
وزیٹر کاؤنٹر : 9