قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی خواتین کے جائیداد کے حقوق
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 MAR 2026 2:21PM by PIB Delhi
مرکزی قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب درگاداس اوئیکے نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ پوچھے گئے سوال کا موضوع وزارتِ قانون و انصاف سے متعلق ہے۔ وزارتِ قانون و انصاف نے مطلع کیا ہے کہ معزز سپریم کورٹ نے سول اپیل نمبر 6901/2022 (کملہ نیتی (آنجہانی)، بذریعہ قانونی ورثاء بمقابلہ خصوصی لینڈ ایکوزیشن آفیسر و دیگر) کو خارج کرتے ہوئے درج ذیل بیان دیے، جو (2023) 3 ایس سی سی 528 میں شائع ہوئے ہیں:
‘‘لہٰذا ہم موجودہ اپیل کو خارج کرتے ہیں، تاہم مرکزی حکومت کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لے کہ آیا ہندو وراثت ایکٹ کی دفعات کے اطلاق کے سلسلے میں درج فہرست قبائل کو دی گئی چھوٹ کو واپس لینا مناسب اور ضروری ہےاور کیا اس سلسلے میں مناسب ترمیم لانا ضروری ہے۔ ہمیں امید اور یقین ہے کہ مرکزی حکومت اس معاملے پر غور کرے گی اور آئینِ ہند کے آرٹیکل 14 اور 21 کے تحت دیے گئے مساوات کے حق کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب فیصلہ کرے گی۔’’
معزز عدالت کی ہدایات کی روشنی میں، اس فیصلے کو بھارتی لاء کمیشن کو بھیج دیا گیا ہے اور اس سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ یکساں سول کوڈ سے متعلق تجویز کے ساتھ اس کا جائزہ لے۔
********
ش ح۔ ع ح۔ش ہ ب
U. No.4864
(ریلیز آئی ڈی: 2245068)
وزیٹر کاؤنٹر : 13