کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دو روزہ قومی ڈی ایم ایف سمٹ آج اختتام پذیر، سمٹ میں وزیر اعظم مودی کے وژن کی عکاسی،جی کشن ریڈی نے کہا،’’ حکومت کان کنی سے متاثرہ برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم‘‘

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 MAR 2026 9:23PM by PIB Delhi

ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن (ڈی ایم ایف) وزیر اعظم نریندر مودی کا وژن ہے اور حکومت ہمیشہ کان کنی سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہے۔  کوئلے اور کانوں کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے ڈی ایم ایف سمٹ 2026 کے اختتامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایم ایف سے وابستہ تمام عہدیداروں کو کان کنی کے علاقوں کے قریب گاؤوں کی بہتری کے لیے لگن کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

یہ دو روزہ سمٹ آج نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوئی، جس سے کان کنی سے متاثرہ علاقوں میں شفافیت، جوابدہی اور شمولیاتی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کو تقویت ملی۔

آج کے مباحثوں میں ڈی ایم ایف پورٹل اور ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی پر توجہ مرکوز کی گئی۔  ریئل ٹائم نگرانی اور شفافیت کے لیے ڈی ایم ایف پورٹل 2.0 کی نمائش کی گئی اور ریاستوں نے فیلڈ کے تجربات شیئر کیے۔  طے شدہ اقدامات کے لیے پی ایم کے کے کے وائی کے تحت ترجیحی شعبوں کے بیس لائن سروے، اثرات کی تشخیص اور سیچوریشن، تاخیر کو کم کرنے کے لیے فنڈ ریلیز اور شفافیت اور آڈٹ، تفصیلی وضاحت  اور کمیونٹی کی شرکت کے ذریعے مضبوط گورننس پر زور دیا گیا۔

مثالی اضلاع اور درجہ بندی کے تصور میں ماڈل ڈی ایم ایف اضلاع کی ترقی اور جوابدہی اور بہتر نتائج کو فروغ دینے کے لیے کارکردگی پر مبنی درجہ بندی متعارف کرانے پر زور دیا گیا۔

اس سمٹ  نے بہترین طور طریقوں کو شیئر کرنے اور ڈی ایم ایف اقدامات کے موثر نفاذ کے لیے مرکز اور ریاست کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا۔

سینئر لیڈرنےشپ ڈی ایم ایف پروجیکٹوں کے کمیونٹی پر مرکوز نفاذ پر زور دیا۔

اختتامی کلمات میں کانوں کی وزارت کے سکریٹری جناب پیوش گوئل نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ڈی ایم ایف پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد مقامی برادریوں کی ضروریات اور خدشات پر مکمل توجہ کے ساتھ کیا جانا چاہیے۔  انہوں نے کان کنی سے متاثرہ علاقوں میں منظم، قابل پیمائش اور موثر ترقی کو یقینی بنانے کے لیے نیتی آیوگ کے ماڈل ڈسٹرکٹ اپروچ کے ساتھ ضلع سطح کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

سکریٹری موصوف نے زور دے کر کہا کہ مرکز، ریاستوں اور ضلع انتظامیہ کو ڈی ایم ایف فنڈز کے شفاف، ذمہ دارانہ اور مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے قریبی ہم آہنگی سے کام کرنا چاہیے۔  انہوں نے کہا کہ ایسی اسکیموں کو ترجیح دی جانی چاہیے جو لوگوں کی زندگیوں میں حقیقی، مثبت اور نمایاں بہتری لائیں۔  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس کا بنیادی مقصد کان کنی سے متاثرہ برادریوں کو بہتر حکمرانی اور نتائج پر مبنی نفاذ کے ذریعے مضبوط کرنا ہے۔

مزید برآں، اپنے اختتامی کلمات میں، کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ڈی ایم ایف فنڈز کو کان کنی سے متاثرہ آبادی کی فلاح و بہبود کے لیے مکمل اور مؤثر طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔  انہوں نے ہر ضلع میں کم از کم ایک ’ماڈرن ولیج‘ کی ترقی کے وژن پر روشنی ڈالی، جو ترقی کے معیار کے طور پر کام کرے گا اور دوسرے علاقوں میں بھی اسی طرح کی ترقی کو تحریک دے گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان ماڈل گاؤوں کو معیار زندگی میں واضح بہتری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کان کنی کی سرگرمیوں کے فوائد براہ راست لوگوں تک پہنچیں۔  انہوں نے زمینی سطح پر مؤثر اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے ضلع سطح پر خصوصی اور مستقل کوششوں پر زور دیا۔

********

ش ح۔ ک ح۔ج  ا

U. No.4842


(ریلیز آئی ڈی: 2244859) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: Telugu , English , हिन्दी