زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سو اضلاع پر فوکس: دھن-دھانیہ کرشی یوجنا (ڈی ڈی کے وائی) بھارت میں زراعت کو فروغ دے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 MAR 2026 6:12PM by PIB Delhi

وزیر اعظم دھن-دھانیہ کرشی یوجنا (ڈی ڈی کے وائی) کے تحت 100 اضلاع کی نشاندہی تین اہم اشاریوں کی بنیاد پر کی گئی ہے، جن میں کم فصل پیداوار، کم فصل کی شدت اور زرعی قرض کی کم تقسیم شامل ہیں۔

ڈی ڈی کے وائی اسکیم کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا، فصلوں کی تنوع اور پائیدار زرعی طریقوں کو اپنانے کو فروغ دینا، پنچایت اور بلاک سطح پر بعد از برداشت ذخیرہ کرنے کی سہولیات کو بہتر بنانا، آب پاشی کی سہولیات میں بہتری لانا، اور طویل مدتی و قلیل مدتی قرضوں کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔

ڈی ڈی کے وائی اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایکشن پلان (ڈی اے پی) ضلع دھن-دھانیہ کرشی یوجنا سمیتی کے ذریعے تیار اور نافذ کیے جاتے ہیں۔ یہ منصوبے 11 محکموں کی 36 مرکزی اسکیموں، ریاستی اسکیموں اور نجی شعبے کی شراکت کے اشتراک سے تیار کیے جاتے ہیں۔ ڈی اے پی کا مقصد مقامی رکاوٹوں کی نشاندہی کرنا اور متعلقہ اسکیموں جیسے ایم آئی ڈی ایچ اور آر کے وی وائی کے انضمام کے ذریعے ان کا حل فراہم کرنا ہے۔ مخصوص مداخلتیں، جیسے موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ زرعی ٹیکنالوجی کا انضمام اور کلائمیٹ اسمارٹ اثاثوں کی تشکیل، مثلاً محفوظ کاشت، مائیکرو آب پاشی اور بعد از برداشت انفراسٹرکچر، ڈی اے پی میں شامل کی جا سکتی ہیں۔

ضلع دھن-دھانیہ کرشی یوجنا (ڈی ڈی کے وائی) سمیتی، جس کی سربراہی ضلع کلکٹر کرتے ہیں، ڈسٹرکٹ ایکشن پلان (ڈی اے پی) کی تیاری کے دوران مشاورت اور بین محکماتی رابطہ کاری انجام دیتی ہے۔ ریاستی اور قومی سطح پر مؤثر نگرانی کے لیے بالترتیب ریاستی دھن-دھانیہ کرشی یوجنا سمیتی، نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ، ہر ڈی ڈی کے وائی ضلع کے لیے سینٹرل نوڈل افسران (سی این او) بھی مقرر کیے گئے ہیں، جو فیلڈ وزٹ کرتے ہیں اور اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور نگرانی کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم  کیں۔

******

ش ح۔ ف ش ع

U: 4809


(ریلیز آئی ڈی: 2244800) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Kannada