راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
azadi ka amrit mahotsav

آج راجیہ سبھا کے معزز چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے بھارت ماتا کے تین نمایاں بہادر سپوتوں، سردار بھگت سنگھ جی ، راج گروجی اور سُکھ دیو جی کی شہادت کی سالگرہ پر ایوان میں دیے گئے بیان کا متن

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 MAR 2026 3:41PM by PIB Delhi

چیئرمین: معزز اراکین، آج 23 مارچ کو بھارت ماتا کے تین انتہائی بہادر سپوتوں، سردار بھگت سنگھ، راج گرو اور سُکھ دیو کی شہادت کی سالگرہ ہے، جنہوں نے 1931 میں اس دن کم عمری میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی بے مثال بہادری، اٹوٹ  جذبہ اور اعلیٰ ترین قربانی ہمارے ملک کی آزادی کی جدوجہد میں ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہے اور بھارت کے ہر شہری کے دل میں گہرا احترام اور شکرگزاری پیدا کرتی ہے۔

معزز اراکین، ان کی شہادت صرف آزادی کی تحریک کی تاریخ میں محض ایک واقعہ نہیں تھی، بلکہ یہ  ایک فیصلہ کن لمحہ تھا ،جس نے قوم کی ضمیر کو جگایا اور لاکھوں لوگوں کو نوآبادیاتی حکومت کے خلاف یکجہتی کے ساتھ اٹھنے کی تحریک دی۔ آج ہم جس آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، وہ بے شمار محب وطنوں کی قربانی کا نتیجہ ہے اور ان میں سے یہ تین بہادر ہر بھارتی کے دل میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔

اس مقدس موقع پر، آئیے ہم ان آئینی اقدار اور جمہوری اصولوں کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کااعادہ  کریں، جن کے لیے یہ شہید کھڑے تھے اور ایک مضبوط، جامع اور ترقی پسند بھارت کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔ میں معزز اراکین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی اپنی  جگہ پر کھڑے ہوں اور سردار بھگت سنگھ، راج گرو اور سُکھ دیو کی امر یادگار کے احترام میں خاموشی اختیار کریں۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ن ع

U.NO.4700


(ریلیز آئی ڈی: 2244113) وزیٹر کاؤنٹر : 20
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी