قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای ایم آر ایس کے کام کاج

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 MAR 2026 2:17PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس اوئیکے نے آج لوک سبھا کو بتایا کہ ای ایم آر ایس کےطلبہ نے قومی سطح کے مسابقتی امتحانات میں شاندار کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تعلیمی سال 2024-25 میں، 219 طلبہ نے جے ای ای مین کوالیفائی کیا، 34 طلبہ نے  جے ای ای ایڈوانس  پاس کیا اور 344 طلبہ نے اتر پردیش سمیت پورے ملک میں ای ایم آر ایس میں نیٹ کوالیفائی کیا۔ ریاستوں کے لحاظ سے تفصیل حسب ذیل ہے:

 

ریاست

نیٹ

جے ای ای ایڈوانسڈ

جے ای ای مین

آندھرا پردیش

0

1

17

چھتیس گڑھ

18

3

17

گجرات

173

3

37

ہماچل پردیش

7

1

3

جھارکھنڈ

0

0

6

کرناٹک

0

0

7

مدھیہ پردیش

115

10

51

مہاراشٹر

7

2

7

اڈیشہ

0

4

10

تلنگانہ

24

10

60

اتر پردیش

0

0

1

اتراکھنڈ

0

0

3

کل

344

34

219

 

ریاست اتر پردیش میں 4 ای ایم آر ایس کو منظوری دی گئی ہے اور تمام کی  تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ ان میں سے 3 ای ایم آر ایس کام کر رہے ہیں۔

مسابقتی امتحانات میں قبائلی طلبہ کی کامیابی کی شرح کو بڑھانے کے لیے، مختلف اقدامات کیے گئے ہیں جیسے برج کورسز، اصلاحی کلاسز، اور تعلیمی رہنمائی فراہم کی جاتی ہے تاکہ طلبہ کو پڑھائی کے خلا  کوپورا کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے اور تمام درجات میں آسانی سے منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اعلیٰ تعلیم اور کیریئر کے راستوں کے بارے میں وضاحت فراہم کرنے کے لیے کرئیر کونسلنگ سیشن منعقد کیے جاتے ہیں۔ نامور اداروں کے ساتھ شراکت سے  نیٹ / جے ای ای کی تیاری جیسے خصوصی کوچنگ پروگرام گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو فراہم کیے جاتے ہیں۔ سی ایس آر  کے تحت آئی آئی ٹی – جے ای ای اورنیٹ کی تیاری کے لیے تین سینٹر آف ایکسیلنس (سی او ای) قائم کیے گئے ہیں: سی ای او ای ایم آر ایس بھوپال (مدھیہ پردیش)، سی ای او ای ایم آر ایس چنتاپلے (آندھرا پردیش)، اور سی ای او ای ایم آر ایس چنکاپور (مہاراشٹر)۔ یہ مراکز ای ایم آر ایس ماحولیاتی نظام کے ہونہار طلبہ کو بنیادی آف لائن کوچنگ پیش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، انیبل پروگرام شروع کیا گیا ہے تاکہ ملک بھر میں ای ایم آر ایس میں داخلہ لینے والے تمام سائنس اسٹریم کےطلبہ کو آئی آئی ٹی – جے ای ای اورنیٹ کی تیاری کے لیے آن لائن کوچنگ سپورٹ فراہم کیا جا سکے۔

رواں مالی سال کے دوران اتر پردیش میں ای ایم آر ایس کے آپریشن اور توسیع کے لیے جاری کیے گئے فنڈکی رقم 1478.81 لاکھ روپے ہے۔

 

***********

 

UR-4671

(ش ح۔ م ش ع ۔ت ا)


(ریلیز آئی ڈی: 2244001) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी