صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تحقیق  کے لیے جاری کردہ بجٹ پر تازہ ترین رپورٹ


سال 26-2025 کے دوران طبی تحقیق اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 144.07 کروڑ روپے جاری

محکمہ برائے طبی تحقیق کی جانب سے تشخیصی سہولیات اور تحقیقی ڈھانچے کی بہتری کے لیے کلیدی اسکیموں میں حکمتِ عملی کے تحت فنڈز کی تقسیم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 MAR 2026 12:45PM by PIB Delhi

بھارت میں طبی تحقیق  کا کام محکمہ برائے طبی تحقیق  (ڈی ایچ آر) کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کے دیگر محکمے جیسے بائیوٹیکنالوجی، سائنس اور ٹیکنالوجی بشمول انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن، سائنسی اور صنعتی تحقیق، فارماسیوٹیکلز اور جوہری توانائی کے محکموں کے علاوہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز (ایمس) جیسے اداروں کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔ ملک میں طبی تحقیق پر ہونے والے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے عوامی فنڈنگ  ہی سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

محکمہ برائے طبی تحقیق (ڈی ایچ آر) نے سال 26-2025 کے دوران مختلف میڈیکل کالجوں اور سرکاری اسپتالوں کو تحقیقی بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور تحقیق کے کاموں کے لیے 144.07 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ مختلف اسکیموں کے تحت اس سال جاری کردہ فنڈز کی تفصیل درج ذیل ہے:

 

اسکیم کا نام

رقم (کروڑ روپے میں(

وائرل ریسرچ اینڈ ڈائیگنوسٹک لیبز (وی آر ڈی ایل)

52.81

ملٹی ڈسپلنری ریسرچ یونٹ (ایم آر یو)

61.99

ہندوستان میں ہیلتھ ٹیکنالوجی اسیسمنٹ (ایچ ٹی اے اِن)

6.89

ڈی ایچ آر-آئی سی ایم آر ایڈوانسڈ مالیکیولر آنکولوجی تشخیصی خدمات (ڈائیمنڈس)

17.15

رہنما خطوط کا مرکز

5.23

 

یہ معلومات مرکزی وزیرِ مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

ش ح۔ ک ح۔ش ا

U NO: 4662


(ریلیز آئی ڈی: 2243824) وزیٹر کاؤنٹر : 15
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi