صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
این پی-این سی ڈی پر تازہ ترین رپورٹ
سروائیکل کینسر کے لیے 8.73 کروڑ خواتین کی اسکریننگ، این پی-این سی ڈی کے تحت 93,062 کیسز کی تشخیص
ہائی بلڈ پریشر کے لیے 40.87 کروڑ سے زائد افراد کی اسکریننگ، 7 کروڑ افراد میں تشخیص اور 5.57 کروڑ زیرِ علاج
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 MAR 2026 12:46PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبودکا محکمہ قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے حصے کے طور پر غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے قومی پروگرام (این پی-این سی ڈی) کے تحت ملک بھر کی ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام میں غیر متعدی بیماریوں (این سی ڈی) کے لیے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی، انسانی وسائل کی ترقی، اسکریننگ، جلد تشخیص، ریفرل، علاج اور صحت کے فروغ پرخصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 770 ضلعی این سی ڈی کلینکس، 479 ضلعی ڈے کیئر سینٹرز، کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز میں 6,410 این سی ڈی کلینکس اور 233 دل کی دیکھ بھال کے مراکز قائم کیے جا چکے ہیں۔
غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے قومی پروگرام (این پی-این سی ڈی) کے تحت حکومتِ ہند کی بنیادی توجہ ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، عام کینسر (منہ، چھاتی اور رحم کا کینسر)، گردوں کے دائمی امراض، دل کے دورے (ایس ٹی ای ایم آئی)، سانس کی دائمی بیماریاں، نان الکحلک فیٹی لیور ڈیزیز (این اے ایف ایل ڈی) اور فالج پر ہے۔
ملک بھر میں عام غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام، کنٹرول اور اسکریننگ کے لیے آبادی پر مبنی ایک مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے تحت 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی عام غیر متعدی بیماریوں کے لیے اسکریننگ کی جاتی ہے۔ آبادی کی اسکریننگ، جلد تشخیص اور علاج کی کوریج کے حوالے سے حاصل کردہ پیش رفت کی تفصیلات ضمیمہ میں منسلک ہیں۔
روک تھام، کنٹرول اور اسکریننگ کی خدمات تربیت یافتہ فرنٹ لائن ورکرز [ایکریڈائٹیڈ سوشل ہیلتھ ایکٹوسٹ (آشا) اور آکزلری نرس اور مڈ وائف (اے این ایم)] کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ ریفرل سپورٹ اور دیکھ بھال کے تسلسل کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز، ضلع ہسپتالوں اور دیگر بڑے طبی اداروں کے ذریعے یقینی بنایا جاتا ہے۔ صحت کے عملے کے مختلف زمرے مثلاً آشا، اے این ایم، کمیونٹی ہیلتھ آفیسرز، نرسوں اور میڈیکل آفیسرز کی تربیت کے لیے این سی ڈیز کی اسکریننگ، انتظام اور بیداری پیدا کرنے کے تربیتی ماڈیولز تیار کیے گئے ہیں۔
مرکزی وزیرِ مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ تفصیلات فراہم کیں۔
ضمیمہ
فروری 2026 تک، غیر متعدی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے قومی پروگرام (این پی- این سی ڈی) کے تحت آبادی کی اسکریننگ، ابتدائی تشخیص اور علاج کی کوریج سے متعلق ڈیٹا:
|
ہائپر ٹینشن
|
اسکریننگ
|
40,87,70,165
|
|
تشخیص شدہ
|
7,00,85,914
|
|
زیر علاج
|
5,57,19,735
|
|
ذیابیطس
|
اسکریننگ
|
40,68,72,185
|
|
تشخیص شدہ
|
4,68,48,982
|
|
زیر علاج
|
3,39,34,012
|
|
منہ کا کینسر
|
اسکریننگ
|
34,71,30,399
|
|
تشخیص شدہ
|
2,14,208
|
|
زیر علاج
|
1,91,336
|
|
چھاتی کاکینسر
|
اسکریننگ
|
16,24,45,340
|
|
تشخیص شدہ
|
77,107
|
|
زیر علاج
|
68,402
|
|
سروائیکل کینسر
|
اسکریننگ
|
8,73,17,364
|
|
تشخیص شدہ
|
93,062
|
|
زیر علاج
|
78,676
|
*****
ش ح۔ ک ح۔ش ا
U NO: 4660
(ریلیز آئی ڈی: 2243807)
وزیٹر کاؤنٹر : 11