الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
اعلیٰ معیار کے ڈیجیٹل لرننگ مواد کی تخلیق کے لیے این آئی ای ایل آئی ٹی ڈیجیٹل ریکارڈنگ اسٹوڈیو کا قیام
این آئی ای ایل آئی ٹی اور 12 سرکردہ تنظیموں کے درمیان مفاہمت ناموں کا تبادلہ، ڈیجیٹل ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تعاون
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 MAR 2026 5:16PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے سکریٹری جناب ایس کرشنن نے آج این آئی ای ایل آئی ٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایم ایم ترپاٹھی کی موجودگی میں نئی دہلی کے این آئی ای ایل آئی ٹی بھون میں این آئی ای ایل آئی ٹی ڈیجیٹل ریکارڈنگ اسٹوڈیو کا افتتاح کیا۔ این آئی ای ایل آئی ٹی ڈیجیٹل ریکارڈنگ اسٹوڈیو ایم ای آئی ٹی وائی کی ایڈ ٹیک پہل کے تحت قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد اعلیٰ معیار کے ڈیجیٹل مواد کی تخلیق کو مضبوط کرنا اور ملک بھر میں ٹیکنالوجی سے چلنے والی تعلیم کے معیار کو بڑھانا ہے۔ یہ اسٹوڈیو این آئی ای ایل آئی ٹی ڈیجیٹل یونیورسٹی (این ڈی یو) پلیٹ فارم کے لیے مواد کی ترقی کی ایک کلیدی سہولت کے طور پر بھی کام کرے گا، جو ڈیجیٹل ہنر مندی اور سیکھنے کے لیے ایک بڑے قومی پلیٹ فارم کے طور پر ابھر رہا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب ایس کرشنن نے معیاری مہارت تک رسائی کو وسعت دینے میں خاص طور پر دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں این آئی ای ایل آئی ٹی کے منفرد کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شمال مشرقی ریاستوں اور جموں و کشمیر سمیت مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں این آئی ای ایل آئی ٹی کی مضبوط موجودگی کا ذکر کیا۔ ایک شمال مشرقی ریاست کے دورے کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے، انہوں نے مشاہدہ کیا کہ این آئی ای ایل آئی ٹی سے تربیت یافتہ امیدواروں کی ایک بڑی تعداد ریاستی سکریٹریٹ میں کام کر رہی تھی، جو مقامی افرادی قوت کو مضبوط بنانے اور گورننس کے نظام کو سپورٹ کرنے میں این آئی ای ایل آئی ٹی کے تربیتی پروگراموں کے ٹھوس نتائج کی عکاسی کرتی ہے۔
جناب ایس کرشنن نے ادارے کے بانیوں کے تصور پر بھی روشنی ڈالی اور اس کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح 1980 کی دہائی میں ڈیزائن اور عملی مہارتوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے انڈسٹری سے ہم آہنگ ایم ٹیک اور ڈپلوما پروگرام متعارف کرائے گئے تھے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ این آئی ای ایل آئی ٹی نے مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے پروگراموں کو صنعت کی ضروریات کے مطابق ڈھالا ہے اور یہ ہر سطح کے سیکھنے والوں کی ضروریات پوری کرنے والے ایک جامع ادارے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
ڈاکٹر ایم ایم ترپاٹھی، ڈائریکٹر جنرل، این آئی ای ایل آئی ٹی نے کہا کہ ڈیجیٹل ریکارڈنگ اسٹوڈیو مواد کی تخلیق کے لیے این آئی ای ایل آئی ٹی کی اندرونی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا اور ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مہارت بڑھانے کے اقدامات میں معاون ثابت ہوگا۔
اس تقریب میں 12 سرکردہ تنظیموں کے ساتھ 12 مفاہمت ناموں (ایم او یو) کا تبادلہ بھی ہوا، جن میں چانکیہ یونیورسٹی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (این آئی او ایس)، سائبر سیکورٹی ایسوسی ایشن آف انڈیا (سی ایس اے آئی)، پون ڈگل ایسوسی ایٹس، سینٹر فار پالیسی ریسرچ اینڈ گورننس (سی پی آر جی)، جندل اسٹیل لمیٹڈ، ورچو ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ، وویکانند انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل اسٹڈیز - ٹیکنیکل کیمپس (سی آئی پی ایس-ٹی سی)، جے پی انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایس کے ڈی یونیورسٹی، راشٹریہ رکشا یونیورسٹی (آر آر یو) اور ہیکٹیو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ (ایڈزا اے آئی) شامل ہیں۔ ان معاہدوں کا مقصد ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں صنعت پر مبنی مہارت، جدت طرازی اور استعداد کار میں اضافے کو مضبوط بنانا ہے۔
یہ اشتراک وسیع پیمانے پر صنعت سے منسلک ہنر مندی اور تربیت کو مضبوط بنانے ، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں نصاب کی ترقی اور ڈیجیٹل لرننگ کو آگے بڑھانے ، تحقیق ، اختراع اور مشاورتی اقدامات کو فروغ دینے اور ملک بھر میں سیکھنے والوں کے لیے صلاحیت سازی ، انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع کو بڑھانے پر مرکوز ہوں گے۔
این آئی ای ایل آئی ٹی کے بارے میں
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (این آئی ای ایل آئی ٹی) حکومت ہند کی الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) کی ایک خود مختار سائنسی سوسائٹی ہے ، جو ہنر مندی کے فروغ اور ڈیجیٹل بااختیاری میں پیش پیش رہی ہے ۔
این آئی ای ایل آئی ٹی کے 56 مراکز، 750 سے زیادہ تسلیم شدہ اداروں اور 9,000 سے زیادہ سہولت مراکز کے ذریعے اپنی وسیع موجودگی کے ساتھ، این آئی ای ایل آئی ٹی نے ای اور آئی سی ٹی ڈومین میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں لاکھوں طلباء کو ہنر مندبنایا ہے اوراسناد عطا کی ہیں۔
این آئی ای ایل آئی ٹی کو وزارت تعلیم کی طرف سے الگ زمرے کے تحت ’’ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی‘‘ کا درجہ دیا گیا ہے جس کا مرکزی کیمپس روپڑ (پنجاب) میں ہے اور گیارہ جزو کیمپس ایزول، اگرتلہ اورنگ آباد، کالی کٹ، گورکھپور، امپھال، ایٹا نگر، اجمیر (کیکری)، کوہیما، پٹنہ اور سری نگر میں واقع ہیں، جس کا مقصد ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے ای اور آئی سی ٹی ڈومین میں اعلیٰ تعلیم میں یکسر تبدیلی لانا ہے ۔
*****
ش ح۔ ک ح۔ش ا
U NO: 4654
(ریلیز آئی ڈی: 2243806)
وزیٹر کاؤنٹر : 28