ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرِ ماحولیات نے سنٹرل زو اتھارٹی کے 45ویں اجلاس کی صدارت کی


’قید میں نگہداشت: چڑیا گھروں کی بہترین روایات پر مبنی ایک جامع مجموعہ‘ کے عنوان سے اشاعتی کتابچہ جاری کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 MAR 2026 6:37PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی، جناب بھوپیندر یادو نے آج دہرادون میں واقع اندرا گاندھی نیشنل فارسٹ اکیڈمی میں منعقدہ سنٹرل زو اتھارٹی کے 45ویں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران چڑیا گھروں کی مینجمنٹ ایفیکٹیونس ایویلیوایشن کے دوسرے مرحلے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

 

 

میٹنگ  میں درجِ ذیل فیصلے کیے گئے:

  • ‘میرا چڑیا گھر’ کے تصور کے تحت ایک کمیٹی قائم کی جائے گی تاکہ مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات کو چڑیا گھروں سے جوڑا جا سکے۔
  • آئندہ سنٹرل زو اتھارٹی کی میٹنگوں میں چڑیا گھروں کی جانب سے ہر میٹنگ  میں 2 سے 3 اقسام کے جانوروں کے تحفظ و افزائشِ نسل کے پروگرام کی پیش رفت پیش کی جائے گی۔
  • انسان اور چیتے کے مابین منفی تعاملات میں ملوث چیتوں کی منتقلی کے حوالے سے باقاعدہ معلومات فراہم کی جائیں گی، تاکہ انہیں ایسے چڑیا گھروں میں منتقل کیا جا سکے جہاں آف ڈسپلے علاقوں میں ان کی طویل مدتی نگہداشت کے لیے مناسب سہولیات، رہائش، دیکھ بھال اور طبی انتظامات موجود ہوں۔
  • نیشنل زولوجیکل پارک، نئی دہلی کی جدید کاری کے تصور کو دیگر چڑیا گھروں کے فائدے کے لیے شیئر کیا جائے گا۔
  • چڑیا گھر کے ویٹرنری ڈاکٹروں کے لیے قید میں رکھے گئے جانوروں کی غذائیت کے موضوع پر استعداد کار بڑھانے کی ایک ورکشاپ منعقد کی جائے گی۔
  • پالیسی سے متعلق امور پر آئندہ میٹنگوں میں تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔
  • سنٹرل زو اتھارٹی کی اگلی میٹنگ  سے ایک چڑیا گھر کے ڈائریکٹر کی جانب سے پیشکش (پریزنٹیشن) کو شامل کیا جائے گا۔

 

 

اجلاس کے دوران ’قید میں نگہداشت: چڑیا گھروں کی بہترین عملی روایات کو اجاگر کرنے والا ایک جامع مجموعہ‘ کے عنوان سے اشاعتی مجموعہ جاری کیا گیا۔ اس مجموعے میں چڑیا گھروں کے انتظام و انصرام کے حوالے سے ہندوستان  کے بدلتے ہوئے نقطۂ نظر کو نمایاں کیا گیا ہے، جس میں حیوانی فلاح و بہبود، تحفظِ نسل، تحقیق اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

 

******

ش ح۔م م ۔ ع ر

U-N- 4645


(ریلیز آئی ڈی: 2243722) وزیٹر کاؤنٹر : 18
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी