محنت اور روزگار کی وزارت
پی ڈی یو این اے ایس ایس نے ڈی او پی ٹی کے زیرِ اہتمام تجرباتی(لرننگ) سیکھنے کے ٹولز پر تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 MAR 2026 9:55AM by PIB Delhi
ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے اعلیٰ ترین تربیتی ادارے پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل اکیڈمی آف سوشل سیکیورٹی (پی ڈی یو این اے ایس ایس) نے نئی دہلی میں اپنے کیمپس میں 16 مارچ سے 20 مارچ 2026 تک تجرباتی (لرننگ)سیکھنے کے ٹولز (ای ایل ٹی) پر پانچ روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔

یہ پروگرام محکمہ عملہ و تربیت (ڈی او پی ٹی) کے ٹرینرز ڈیولپمنٹ پروگرام (ٹی ڈی پی) کے تحت منعقد کیا گیا، جو سول سروسز میں صلاحیت سازی اور تربیتی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
پروگرام کا مقصد تربیت دہندگان کو ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا تاکہ وہ تجرباتی سیکھنے کے طریقوں کے ذریعے موثر اور سیکھنے پر مرکوز تربیتی مداخلتیں ڈیزائن اور فراہم کر سکیں۔ تربیت میں بہتر مشغولیت، عملی اطلاق، اور حقیقی دنیا کے تناظر کے ذریعے سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔
سیشنز ڈی او پی ٹی کے ذریعے نامزد ماہر فیکلٹی نے پیش کیے، جن میں ایس۔ سندیپ گپتا، کمانڈنٹ، بی ایس ایف اور ایس۔ لکشمن مانک پوری، لیکچرر شامل تھے۔ پروگرام میں تجرباتی ٹولز کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کیا گیا، جیسے کیس اسٹڈیز، رول پلے، سمیلیشنز، فیلڈ بیسڈ لرننگ، اور گروپ مشقیں، اور ایک انٹرایکٹو اور شراکت دارانہ نقطۂ نظر اپنایا گیا۔
تربیت میں عملی مشق، عکاس سیکھنے، اور باہمی تعاون پر زور دیا گیا، جس سے شرکاء کو عصری گورننس کی ضروریات کے مطابق موثر تربیتی ماڈیولز تیار کرنے میں مدد ملی۔
اختتامی اجلاس کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی یو این اے ایس ایس کے ڈائریکٹر کمار روہت نے جدید صلاحیت سازی کے فریم ورک میں تجرباتی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا:
"تجرباتی لرننگ ٹولز ٹرینرز کو عمیق اور نتائج پر مبنی سیکھنے کا ماحول فراہم کرنے کے قابل بناتے ہیں، جس سے علم کو مؤثر طریقے سے سروس ڈیلیوری میں لاگو کیا جا سکتا ہے۔ پی ڈی یو این اے ایس ایس وکشت بھارت کے وژن کے مطابق ایک قابل، ذمہ دار اور مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت کی تیاری کے لیے جدید تعلیمی ماحولیاتی نظام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔"
انہوں نے ادارہ جاتی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنانے میں ڈی او پی ٹی کے ٹرینرز ڈیولپمنٹ پروگرام کے اہم کردار پر بھی زور دیا۔
اس پروگرام میں بی ایس ایف، سی آئی ایس ایف، سنٹرل بورڈ فار ورکرز ایجوکیشن، راجستھان انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن، اور ای پی ایف او سمیت مختلف تنظیموں کے افسران نے فعال شرکت کی۔ شرکاء نے پروگرام کی عملی افادیت اور مطابقت کو سراہا۔
اس موقع پر پی ڈی یو این اے ایس ایس کے چیف لرننگ آفیسر جناب رضوان الدین بھی موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت جناب وجے کمار، آر پی ایف سی-I (پی ڈی یو این اے ایس ایس) نے بطور کورس ڈائریکٹر انجام دی۔
***
UR-4593
(ش ح۔اس ک )
(ریلیز آئی ڈی: 2243297)
وزیٹر کاؤنٹر : 17