وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش سرکشا پورٹل پر 10,000 سے زائد شکایات درج


آیوش سرکشا پورٹل پر درج شدہ شکایات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 MAR 2026 5:48PM by PIB Delhi

وزارتِ آیوش کے وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مندرجہ ذیل معلومات فراہم کی ہیں۔

(الف) وزارتِ آیوش نے 30 مئی 2025 کو   آئی ٹی پر مبنی آن لائن پورٹل "آیوش سرکشا" کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد گمراہ کن اشتہارات (ایم ایل اے)/ قابلِ اعتراض اشتہارات (او اے)  اور ادویات کے منفی اثرات (اے ڈی آر) سے متعلق رپورٹ شدہ معاملات کی نگرانی کرنا ہے۔ اس پورٹل میں ایک مرکزی ڈیش بورڈ موجود ہے، جس کے ذریعے ایسے اشتہارات کو ریکارڈ کیا جاتا ہے اور مشتبہ ادویاتی ردِ عمل کی نگرانی کی جاتی ہے، تاکہ فوری ضابطہ جاتی کارروائی اور جامع تجزیہ ممکن ہو سکے۔

آغاز سے اب تک آیوش سرکشا پورٹل پر درج شکایات کی تعداد کی تفصیلات ضمیمہ-1 میں دی گئی ہیں۔

(ب) آیوش سرکشا پورٹل پر موصول ہونے والی تمام شکایات متعلقہ حکام کو ضروری کارروائی کے لیے بھیج دی جاتی ہیں۔ ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی حکومتوں سے موصولہ معلومات کے مطابق، اب تک موصول ہاور ازالہ شدہ  شکایات کی تفصیلات ضمیمہ-2 میں دی گئی ہیں۔

(ج) اور (د) ریاستی و مرکزی حکومتوں سے موصولہ معلومات کے مطابق، موصولہ شکایات کی بنیاد پر بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کی تفصیلات اور ان کے خلاف کی جانے والی  کارروائی کی معلومات ضمیمہ-3 میں فراہم کی گئی ہیں۔

ضمیمہ-I

آیوش سرکشا پورٹل  پر درج کردہ گمراہ کن اشتہارات (ایم ایل اے) اور مشتبہ منشیات کے مضر اثرات (اے ڈی آر)

جمع کنندگان

ایم ایل اے

مشتبہ اے ڈی آر

عوامی

55

00

این پی وی سی سی، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، نئی دہلی

46

00

آئی پی وی سی، آیوروید میں درس و تحقیق کا ادارہ، جام نگر

945

63

آئی پی وی سی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، جے پور

5267

65

آئی پی وی سی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی، کولکتہ

288

00

آئی پی وی سی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، بنگلورو

2391

54

آئی پی وی سی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سدھا، چنئی

1277

34

کل

10269

216

آیوش سرکشا پورٹل کے آغاز  کے وقتسے اس پر موصول ہونے والی شکایات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

ضمیمہII-

ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں سے موصولہ معلومات کے مطابق آیوش سرکشا پورٹل پر اب تک موصولہ اور ازالہ شدہ شکایات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

ریاستی / مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی حکومتیں

پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کی تعداد

شکایت پر کی گئی کارروائی

  1.  

مہاراشٹر

1112

1112

  1.  

اتراکھنڈ

237

191

  1.  

مدھیہ پردیش

975

197

  1.  

اڈیشہ

291

213

  1.  

ہماچل پردیش

402

287

  1.  

کیرالہ

108

108

  1.  

دہلی

369

322

  1.  

تریپورہ

44

23

  1.  

تمل ناڈو

825

609

  1.  

پڈوچیری

79

04

  1.  

ہریانہ

صفر

صفر

  1.  

پنجاب

صفر

صفر

  1.  

اتر پردیش

صفر

صفر

ضمیمہIII-

ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی حکومتوں سے موصولہ معلومات کے مطابق، اب تک موصولہ شکایات کی بنیاد پر نشاندہی کیے گئے بار بار خلاف ورزی کرنے والوں اور ان کے خلاف کی جانے والی  کارروائی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

ریاستی / مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی حکومتیں

بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد

ان پر کی گئی کارروائی

  1.  

اتراکھنڈ

10

10

  1.  

تریپورہ

01

01

  1.  

پڈوچیری

04

04

  1.  

مدھیہ پردیش

صفر

صفر

  1.  

مہاراشٹر

صفر

صفر

  1.  

اڈیشہ

صفر

صفر

  1.  

ہریانہ

صفر

صفر

  1.  

ہماچل پردیش

صفر

صفر

  1.  

کیرالہ

صفر

صفر

  1.  

دہلی

صفر

صفر

  1.  

تمل ناڈو

صفر

صفر

  1.  

پنجاب

صفر

صفر

  1.  

اتر پردیش

صفر

صفر

 

******

(ش ح۔ م ش ع۔ م ا)

Urdu No-4572


(ریلیز آئی ڈی: 2243180) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी