بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور ملاوی نے بھارت الیکٹرِسٹی سمٹ 2026 میں بجلی اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 MAR 2026 7:28PM by PIB Delhi

بھارت اور ملاوی نے بھارت الیکٹرِسٹی سمٹ 2026 کے موقع پر نئی دہلی میں ایک دو طرفہ ملاقات کی، جس میں بھارت کے وزیر توانائی و رہائش و شہری امور جناب منوہر لال اور ملاوی کی وزیر توانائی و کان کنی ڈاکٹر جین ماتھانگا نے شرکت کی۔

دونوں وزرا نے بھارت اور ملاوی کے درمیان گرمجوش اور دوستانہ تعلقات کی توثیق کی اور اس بات کو تسلیم کیا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانا دونوں ممالک کے وسیع تر ترقیاتی شراکت داری کا ایک اہم حصہ ہے۔

A group of people standing in front of a blue wallDescription automatically generated

وزرا نے اپنے اپنے توانائی کے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر خیالات کا تبادلہ کیا اور قابلِ تجدید توانائی کی ترقی، بجلی تک رسائی، پاور سیکٹر کی منصوبہ بندی اور صلاحیت سازی جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا۔

دونوں فریقین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ملاوی انٹرنیشنل سولر الائنس کا رکن ہے، جسے 2015 میں بھارت اور فرانس نے عالمی سطح پر شمسی توانائی کے فروغ کے لیے شروع کیا تھا۔

وزرا نے توانائی کے شعبے میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات تلاش کرنے میں مشترکہ دلچسپی کا اظہار کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ مناسب ادارہ جاتی اور تکنیکی تبادلوں کے ذریعے مسلسل رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔

یہ ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی، جو دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

**********

ش ح۔ ف ش ع                                                                                                                            U: 4501


(ریلیز آئی ڈی: 2242773) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Kannada