ایٹمی توانائی کا محکمہ
پارلیمانی سوال: جوہری توانائی کی پیداواری صلاحیت میں توسیع
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 MAR 2026 4:54PM by PIB Delhi
ملک میں اس وقت جوہری توانائی کی نصب شدہ پیداواری صلاحیت 8,780 میگاواٹ ہے، جو 24 نیوکلیئر پاور پلانٹس پر محیط ہے (جس میں آر اے پی ایس-1 - 100 میگاواٹ شامل نہیں ہے)۔
گزشتہ تین برسوں کے دوران نیوکلیئر پاور پلانٹس سے مجموعی پیداوار 2022-23 میں 45,855 ملین یونٹس، 2023-24 میں 47,971 ملین یونٹس اور 2024-25 میں 56,681 ملین یونٹس درج کی گئی ہے۔
اس وقت 13,600 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کے حامل 18 نیوکلیئر ری ایکٹرس پر کام جاری ہے، جن میں 10 ری ایکٹرس زیرِ تعمیر کیے گئے ہیں (جن میں پی ایف بی آر – 500 میگاواٹ بھی شامل ہے) جبکہ 8 ری ایکٹرس ابتدائی منصوبہ جاتی پیش رفت کے مرحلے میں ہیں۔
|
مقام
|
پروجیکٹ
|
صلاحیت (میگا واٹ)
|
|
زیر تعمیر/کمیشننگ منصوبے
|
|
راجستھان
|
آر اے پی پی-8
|
700
|
|
کڈنکولم، تمل ناڈو
|
کے کے این پی پی-3 اور 4
|
2 X 1000
|
|
کے کے این پی پی-5 اور 6
|
2 X 1000
|
|
گورکھپور، ہریانہ
|
جی ایچ اے وی پی-1 اور 2
|
2 X 700
|
|
کائیگا، کرناٹک
|
کائگا-5 اور 6
|
2 X 700
|
|
پی ایف بی آر، کلپکم
|
پی ایف بی آر
|
1 X 500
|
|
پری پروجیکٹ سرگرمی کے تحت منصوبے
|
|
گورکھپور، ہریانہ
|
جی ایچ اے وی پی-3 اور 4
|
2 X 700
|
|
چٹکا، مدھیہ پردیش
|
چٹکا-1 اور 2
|
2 X 700
|
|
ماہی بانسواڑہ، راجستھان
|
ماہی بانسواڑہ-1 اور 2
|
2 X 700
|
|
ماہی بانسواڑہ-3 اور 4
|
2 X 700
|
بھاوِنی کی طرفسے اس وقت تمل ناڈو کے کلپکم میں 500 میگاواٹ کے پروٹو ٹائپ فاسٹ بریڈر ری ایکٹر منصوبہ آغاز کے مرحلے میں ہے۔ حکومت نے کلپکم، تمل ناڈو میں فاسٹ بریڈر ری ایکٹر 1 اور 2 کے دو عدد 500 میگاواٹ کے منصوبوں کے لیے ابتدائی آپریشن کی منظوری بھی دے دی ہے۔ پی ایف بی آر کے ابتدائی کریٹیکلٹی حاصل کرنے کے بعد حکومت سے ایف بی آر 1 اور 2 منصوبوں کے لیے مالی منظوری حاصل کی جائے گی۔
یہ معلومات جمعرات کے روز راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی و ارضیاتی علوم اور وزیر مملکت برائے دفتر وزیر اعظم ، عملہ، عوامی شکایات و پنشن، محکمہ جوہری توانائی اور خلائی امور ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے فراہم کی ہيں۔
******
(ش ح۔ م ش ع۔ م ا)
Urdu No-4493
(ریلیز آئی ڈی: 2242679)
وزیٹر کاؤنٹر : 10