وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی اور لوک آرٹ کا فروغ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 MAR 2026 1:18PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت، اس وزارت کے تحت ایک خود مختار تنظیم سنگیت ناٹک اکیڈمی (ایس این اے) اور غیر مادی ثقافتی ورثے (آئی سی ایچ) کے معاملات کے لیے نوڈل ایجنسی کے ذریعے متنوع قبائلی اور لوک قسموں سمیت آئی سی ایچ عناصر کے لیے تحقیق اور دستاویزتیر کرتی ہے اور اسے یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے (آئی سی ایچ) کی قومی انوینٹری میں شامل کرتی ہے۔

سنگیت ناٹک اکیڈمی نے قومی/بین الاقوامی تقریبات میں مختلف مواقع پر اکثر گوسادی رقص اور اوگو کتھا پیش کی ہے۔  مزید برآں، اکیڈمی نے کلا دکشا کا آغاز کیا ہے، جو ایک قومی تربیتی پروگرام ہے جس کا مقصد خطرے سے دوچار روایتی، لوک اور قبائلی پرفارمنگ آرٹ کی شکلوں کو زندہ کرنا اور برقرار رکھنا اور کاریگروں کو روزی روٹی فراہم کرنا ہے۔

سنگیت ناٹک اکیڈمی ممتاز قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارموں پر ہندوستانی فنون لطیفہ کو پیش کرنے کے لیے مختلف اقدامات کرتی ہے اور انہیں سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے فروغ دیتی ہے۔  حال ہی میں، کوسٹروما روسی نیشنل بیلے کے ساتھ گلوبل ڈانس اوورچر پروجیکٹ کے تحت، اکیڈمی نے روسی-ہندوستانی لوک رقص ثقافتی تبادلے کی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں روسی بیلے، بھنگڑا، بیہو، کولی اور گوسادی رقص کی شکلوں کے مظاہرے شامل تھے جنہیں قومی اور بین الاقوامی حاصرین نے دیکھا۔

یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

 

 

ش ح- ک ح-اش ق

U.No. 4446

 

                                                       


(ریلیز آئی ڈی: 2242452) وزیٹر کاؤنٹر : 17