امور داخلہ کی وزارت
این ایف ایس یو اور سی ایف ایس ایل کے کیمپسز کا انضمام
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 MAR 2026 2:49PM by PIB Delhi
وزارتِ داخلہ کے وزیر مملکت جناب بندی سنجے کمار نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے ملک میں فارنزک نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں تاکہ سائنسی تحقیقات کو فروغ دیا جا سکے اور انصاف کے عمل کے معیار اور رفتار کو بہتر بنایا جا سکے۔ تعلیمی تربیت، تحقیق اور عملی فارنزک خدمات کے درمیان بہتر ہم آہنگی کو فروغ دینے، ہنر مند افرادی قوت کی دستیابی بڑھانے اور جدید فارنزک تکنیکوں کے استعمال کو آسان بنانے کے لیے حکومت ہند نے چھ ریاستوں، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، تمل ناڈو، راجستھان، بہار اور اتر پردیش میں نیشنل فارنزک سائنسز یونیورسٹی )این ایف ایس یو)کے کیمپسز کو سنٹرل فارنزک سائنس لیبارٹریز )سی ایف ایس ایلز( کے ساتھ مشترکہ مقامات پر قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔
این ایف ایس یو جدید ترین فارنزک ٹیکنالوجیز فراہم کر رہی ہے، جیسے کہ اعلیٰ درجے کا ڈی این اے تجزیہ، سائبر فارنزکس، ڈیجیٹل فارنزکس، فارنزک نفسیات، منشیات و نفسیاتی ادویات سے متعلق تحقیقات، اور بیلسٹک فارنزکس۔ یونیورسٹی اپنے مختلف کیمپسز کے ذریعے فارنزک سائنس اور متعلقہ شعبوں میں 60 سے زائد تعلیمی پروگرام پیش کرتی ہے، جن میں بی ایس سی، ایم ایس سی، بی ٹیک، ایم ٹیک، ایم بی اے اور پی ایچ ڈی شامل ہیں۔
ان پروگرامز میں کرائم سین مینجمنٹ کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی مختلف متعلقہ اداروں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کرائم سین مینجمنٹ پر مختصر مدتی تربیتی پروگرام بھی منعقد کرتی ہے۔ این ایف ایس یو کے علاوہ سی ایف ایس ایلز بھی جدید طریقہ کار جیسے سائنسی شواہد کا حصول، محفوظ رکھنا اور ڈیجیٹل دستاویز سازی میں معاونت فراہم کرتی ہیں۔
سی ایف ایس ایلز اور این ایف ایس یو انصاف کے نظام سے وابستہ متعدد فریقین کو فائدہ پہنچاتے ہیں، جن میں ریاستی و مرکزی قانون نافذ کرنے والے ادارے، سرکاری محکمے، عدالتی افسران، انٹیلی جنس اہلکار، عدالتیں، بینکس، کارپوریٹ سیکٹر اور پبلک سیکٹر ادارے شامل ہیں۔
ملک میں پہلے سے قائم 7 مرکزی فارنزک سائنس لیبارٹریز،چندی گڑھ، دہلی، کامروپ (آسام)، کولکاتا، بھوپال، پونے اور حیدرآبادکے علاوہ مزید 8 نئی سی ایف ایس ایلز قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جو جموں و کشمیر، راجستھان، تمل ناڈو، بہار، اتر پردیش، اڈیشہ، چھتیس گڑھ اور کیرالہ میں قائم کی جائیں گی۔ ان میں سے چند مقامات پر زمین بھی مختص کر دی گئی ہے، جیسے سامبا، چینگلپٹّو، کھوردھا اور رائے پور۔
اسی طرح، گاندھی نگر (گجرات) اور دہلی میں قائم ابتدائی کیمپسز کے علاوہ این ایف ایس یو کے مزید 14 نئے کیمپسز قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جن میں گوا، اگرتلہ، بھوپال، دھارواڑ، گوہاٹی، ناگپور، کھوردھا، رائے پور، چینگلپٹّو، راجستھان، آندھرا پردیش، مغربی بنگال، بہار اور اتر پردیش شامل ہیں۔ ان میں سے کئی مقامات پر زمین مختص کی جا چکی ہے اور کچھ کیمپسز عبوری (ٹرانزٹ) کیمپسز سے کام کر رہے ہیں، جن میں جے پور بھی شامل ہے۔
مزید برآں، فارنزک تحقیق کے قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون، ڈائریکٹوریٹ آف فارنزک سائنس سروسز اور این ایف ایس یو دونوں کی جانب سے اپنے اپنے دائرہ کار میں جاری ہے۔
******
ش ح۔ ع ح۔ م ر
U-NO. 4394
(ریلیز آئی ڈی: 2242144)
وزیٹر کاؤنٹر : 10