امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وائبرانٹ ولیجز پروگرام-II (وی وی پی-II)

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 MAR 2026 2:51PM by PIB Delhi

وزارت داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ مرکزی حکومت نے اروناچل پردیش، آسام ، بہار ، گجرات ، جموں و کشمیر (یو ٹی) لداخ (یو ٹی) منی پور ، میگھالیہ ، میزورم ، ناگالینڈ ، پنجاب ، راجستھان ، سکم ، تریپورہ ، اتراکھنڈ ، اتر پردیش اور مغربی بنگال کی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں وی وی پی-I کے تحت پہلے سے شامل شمالی سرحد کے علاوہ بین الاقوامی زمینی سرحدوں (آئی ایل بی) سے متصل بلاکس میں واقع منتخب 1954 دیہاتوں کی جامع ترقی کے لیے مالی سال 292028- تک کل 6839 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ وائبرینٹ ولیج پروگرام-II (وی وی پی-II) کو مرکزی سیکٹر اسکیم کے طور پر منظوری دے دی ہے۔

پروگرام کے تحت منتخب دیہاتوں کے لیے اقدامات کے اہم شعبے ہیں (i) روزی روٹی کے مواقع پیدا کرنا ، (ii) سڑک رابطہ ، (iii) توانائی ، (iv) صحت کی سہولیات سمیت گاؤں کا بنیادی ڈھانچہ ، (v) مالی شمولیت ، (vi) نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور ہنر مندی کی ترقی ، (vii) کوآپریٹیو ، ایس ایچ جیز اور ایف پی اوز کی ترقی روزگار کے مواقع کے انتظام اور پروگرام کے تحت بنائے گئے اثاثوں کی دیکھ بھال کے لیے ، (vii) سیاحت ، ثقافت اور آؤٹ ریچ سرگرمیوں کا فروغ ، (ix) تعلیمی بنیادی ڈھانچہ اور (x) ٹیلی ویژن اور ٹیلی کام رابطہ۔

 

******

ش ح۔ ع ح۔ م ر

U-NO. 4392


(ریلیز آئی ڈی: 2242131) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Assamese