زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک بھر میں رجسٹرڈ 10,000 فارمر پروڈیوسر تنظیموں کا سنگ میل حاصل

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 MAR 2026 7:14PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب بھاگیرتھ چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ’’10,000 فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی اوز) کا قیام اور فروغ‘‘ کے لیے سنٹرل سیکٹر اسکیم نافذ کر رہی ہے ۔  یکم مارچ 2026 تک اس اسکیم کے تحت ملک بھر میں 10,000 فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) رجسٹرڈ ہو چکی ہیں ۔

یکم مارچ 2026 تک 10,000 ایف پی او اسکیم کے تحت 1175 ایف پی او 100فیصد خواتین اراکین کے طور پر رجسٹرڈ ہیں ۔

یکم مارچ 2026 تک ملک بھر میں 10,000 ایف پی او اسکیم کے تحت 23.55 لاکھ خواتین کسان رجسٹرڈ ہیں ۔

******

(ش ح۔ م ش ع۔ م ا)

Urdu No-4296

 


(ریلیز آئی ڈی: 2241521) وزیٹر کاؤنٹر : 17
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Marathi