سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 MAR 2026 4:16PM by PIB Delhi

پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) وزارتِ ہنرمندی ترقی و صنعت کاری کے تحت سال 2015 سے نافذ کی جا رہی ہے، جس کا مقصد ملک بھر کے نوجوانوں کو قلیل مدتی تربیت (ایس ٹی ٹی) کے ذریعے مہارت فراہم کرنا اور سابقہ تجربے کی بنیاد پر مہارتوں کی تصدیق (آر پی ایل) کے ذریعہ اپ اسکلنگ اور ری اسکلنگ کو فروغ دینا ہے۔ فی الحال اس اسکیم کا موجودہ مرحلہ یعنی پی ایم کے وی وائی 4.0 نافذ العمل ہے۔ اس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو صنعت سے متعلق مہارتوں سے آراستہ کرکے ان کی روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔

پی ایم کے وی وائی کے تحت اب تک 35 سے زائد شعبوں میں مجموعی طور پر 1.64 کروڑ امیدواروں کو تربیت یا رہنمائی فراہم کی جا چکی ہے۔ تعمیرات، ٹیلی کام، صحت کے شعبے اور کیریئر و تعلیمی مشیر کے کرداروں میں کل 3,15,014 امیدواروں کو تربیت دی گئی ہے۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

(As on 8th March, 2026)

Sector

Trained under PMKVY 4.0

Construction

66,982

Telecom

1,27,106

Healthcare

1,16,776

Career and Education Counsellor

4,150

 

نیشنل انسٹی ٹیوشن فار ٹرانسفارمنگ انڈیا (نیتی آیوگ) کی جانب سے اکتوبر 2025 میں کی گئی ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق تقریباً 94 فیصد آجر حضرات نے پی ایم کے وی وائی کے تحت تربیت یافتہ امیدواروں کو مزید بھرتی کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ اس مطالعہ میں یہ بھی سامنے آیا کہ روزگار حاصل کرنے والے یا آر پی ایل جز کے تحت رہنمائی پانے والے 52 فیصد امیدواروں نے غیر تصدیق شدہ افراد کے مقابلے میں زیادہ تنخواہ حاصل کرنے یا بہتر آمدنی کی توقع ظاہر کی۔

پی ایم کے وی وائی 2.0 کے ایک آزادانہ جائزے، جو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن نے انجام دیا، میں پایا گیا کہ تقریباً 70.5 فیصد امیدواروں کو ان کے مطلوبہ مہارت کے شعبے میں روزگار ملا۔ حال ہی میں 2025 میں ارون جیٹلی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مینجمنٹ کی جانب سے پی ایم کے وی وائی 4.0 کا تیسرے فریق کے ذریعے جائزہ لیا گیا، جس میں مشاہدہ کیا گیا کہ اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی تربیت نے قلیل مدتی تربیت (ایس ٹی ٹی) حاصل کرنے والے امیدواروں کے روزگار کے نتائج میں واضح بہتری پیدا کی ہے۔ مجموعی طور پر 70 فیصد تربیت یافتہ امیدواروں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں اس اسکیم سے روزگار کے مواقع، تکنیکی مہارت، اعتماد یا نرم مہارتوں کے حوالے سے فائدہ ہوا، جبکہ 79 فیصد آر پی ایل امیدواروں نے بھی اعتراف کیا کہ انہیں پی ایم کے وی وائی 4.0 کے تحت شناخت اور تصدیق کے عمل سے فائدہ پہنچا۔

پی ایم کے وی وائی کے تحت 31 دسمبر 2025 تک 8 لاکھ سے زائد درج فہرست قبائل (ایس ٹی) سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو تربیت یا رہنمائی فراہم کی جا چکی ہے۔

پی ایم کے وی وائی 4.0 اس اسکیم کا موجودہ مرحلہ ہے، جو مالی سال 2022-23 سے اسکل انڈیا پروگرام کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے۔ تربیتی اداروں کو ادا کی جانے والی لاگت کا تعین وزارتِ ہنرمندی ترقی و صنعت کاری کی جانب سے وقتاً فوقتاً ترمیم شدہ مشترکہ اصولوں کے مطابق کیا جاتا ہے۔

 

************

ش ح ۔     ا م ۔  م  ص

(U :4255    )


(ریلیز آئی ڈی: 2241442) وزیٹر کاؤنٹر : 10