سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

راجستھان میں این ایچ- 48   پر جے پور–کشن گڑھ سیکشن کو  چھ لین کرنے کے منصوبے کے لیے این ایچ اےآئی کو نو بولیاں موصول ہوئيں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 MAR 2026 7:46PM by PIB Delhi

راجستھان میں قومی شاہراہ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی کوشش کے تحت، این ایچ اےآئی کو این ایچ-48)  کے جے پور–کشن گڑھ  سیکشن کی تقریباً 90 کلومیٹر لمبی راہداری کے چھ لین میں اپ گریڈیشن کے منصوبے کے لیے نو بولیاں موصول ہوئی ہیں۔ یہ منصوبہ انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن(ای پی سی) موڈ پر نافذ کیا جائے گا۔

اس  منصوبہ کو حکومتِ ہند نے فروری 2026 میں منظور کیا تھا اور رواں  مالی سال میں اس کے ایوارڈ کا عمل مکمل ہونے کی توقع ہے۔منصوبے کا مقصد قومی شاہراہ کے اس کوریڈور کو سیمی-ایکسس کنٹرولڈ ہائی وے میں تبدیل کرنا ہے، جس کے لیے اہم جنکشن پر فلائی اوور اور وہیکلز انڈرپاسز(وی یو پی) تعمیر کیے جائیں گے، اور پوری مسافت میں سروس اور سلپ روڈ تیار کیے جائیں گے۔ یہ تعمیراتی منصوبے  ٹریفک کے بہاؤ کو ہموار کرنے، گاڑیوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے اور اس سیکشن پر مجموعی حفاظت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

منصوبے کی تکمیل کے بعد، جے پور اور کشن گڑھ کے درمیان سفر کا وقت موجودہ دو گھنٹے سے گھٹ  کر صرف ایک گھنٹہ رہ جائے گا، جبکہ گاڑیوں کی اوسط رفتار بڑھ جائے گی اور قومی شاہراہ کی گاڑیوں کی ڈھلائی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ مسلسل سروس روڈ کی ترقی سے مقامی اور ہائی وے ٹریفک الگ کی جا سکے گی، جس سے ٹریفک کے جام میں کمی اور گاڑیوں کی آپریشنل کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

یہ منصوبہ سڑک پر  حفاظت کے لیے بھی اہم فوائد کا ضامن ہو گا۔ فلائی اوور اور دیگر ڈھانچے چوراہوں  پر تنازعہ کی پوائنٹس کو کم کریں گے، جس سے سڑک حادثات کی شرح میں کمی آنے کی توقع ہے۔ مزید برآں، سروس روڈ سے  پیدل راہ گیروں  اور مقامی ٹریفک کی حفاظت میں  بہتر ی آئے  گی کیونکہ اس سے  ہائی اسپیڈ قومی شاہراہ کی ٹریفک سے الگ مخصوص راستے فراہم ہو ں گے۔ اس منصوبے کو اضافی زمین کی خریداری کے بغیر نافذ کیا جائے گا، جس سے منصوبے کی تیز تر تکمیل ممکن ہوگی۔

این ایچ-48 کے جے پور–کشن گڑھ سیکشن کے اپ گریڈیشن سے نہ صرف مسافروں اور مال برداری کے لیے تیز اور محفوظ سفر یقینی ہو گا  بلکہ اس سے  علاقائی رابطے کومضبوط کرنے، لاجسٹک کارکردگی کو بہتر بنانے اور خطے میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا ہوگا ۔

******

(ش ح۔ م ش ع۔ م ا)

Urdu No-4184


(ریلیز آئی ڈی: 2240959) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी