نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مائی بھارت نے قومی یکجہتی اور ثقافت کی تفہیم کو فروغ دینے کے لیے یوتھ ایکسچینج پروگراموں کا انعقاد کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 MAR 2026 4:43PM by PIB Delhi

میرا یووا بھارت (مائی بھارت) کے ذریعہ نافذ کردہ یوتھ ایکسچینج پروگراموں کا مقصد ملک بھر کے نوجوانوں میں قومی یکجہتی، ثقافتی سمجھ بوجھ اور قیادت کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ یہ پروگرام نوجوانوں کو مختلف خطوں کے ساتھیوں کے ساتھ بات چیت کرنے، متنوع ثقافتوں کا تجربہ کرنے اور ترقیاتی اقدامات اور کریئر کے مواقع سے روشناس ہونے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

یوتھ ایکسچینج پروگرام جو فی الحال مائی بھارت کے ذریعہ نافذ کیے گئے ہیں ،ان میں بین ریاستی یوتھ ایکسچینج پروگرام (آئی ایس وائی ای پی) اور انٹر ڈسٹرکٹ یوتھ ایکسچینج پروگرام (آئی ڈی وائی ای پی) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، مائی بھارت وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے ساتھ مل کر ٹرائبل یوتھ ایکسچینج پروگرام (ٹی وائی ای پی) اور کشمیری یوتھ ایکسچینج پروگرام (کے وائی ای پی) کا انعقاد کرتا ہے۔

سال 2023-24 کے دوران، یوتھ ایکسچینج پروگرام مائی بھارت سالانہ ایکشن پلان کا حصہ نہیں تھے۔ تاہم، مالی سال 2024-25 میں، بین ریاستی یوتھ ایکسچینج پروگرام (آئی ایس وائی ای پی) اور انٹر ڈسٹرکٹ یوتھ ایکسچینج پروگرام (آئی ڈی وائی ای پی) کو مائی بھارت سالانہ ایکشن پلان میں شامل کیا گیا تھا۔ مائی بھارت نے مالی سال 2023-24 اور مالی سال 2024-25 کے دوران وزارت داخلہ کے تعاون سے ٹرائبل یوتھ ایکسچینج پروگرام (ٹی وائی ای پی) اور کشمیری یوتھ ایکسچینج پروگرام (کے وائی ای پی) کو بھی نافذ کیا۔

25-2024 کے دوران ہندوستان بھر میں مختلف تبادلہ پروگراموں میں منعقد کیے گئے پروگراموں کی تعداد:

نمبر شمار

پروگرام کا نام

منعقد کیے گئے پروگراموں کی تعداد

شرکاء کی تعداد

 

 

1

بین ضلع یوتھ ایکسچینج پروگرام (آئی ڈی وائی ای پی)

89

2247

 

2

بین ریاستی یوتھ ایکسچینج پروگرام (آئی ایس وائی ای پی)

58

1447

 

3

ٹرائبل یوتھ ایکسچینج پروگرام (ٹی وائی ای پی)

24

4787

 

4

کشمیری یوتھ ایکسچینج پروگرام (کے وائی ای پی)

30

3438

 

 

میزان

201

11919

 

مائی بھارت کی جانب سے کئے گئے یوتھ ایکسچینج پروگرام کے مقاصد اور موضوعاتی توجہ کے شعبے درج ذیل ہیں:

بین ریاستی یوتھ ایکسچینج پروگرام (آئی ایس وائی ای پی)

اس پروگرام کا مقصد مختلف ریاستوں کے نوجوانوں کے درمیان قومی یکجہتی، ثقافتی تبادلے اور باہمی مفاہمت کو فروغ دینا ہے۔ یہ نمائش کے دوروں، زبان سیکھنے، کھانے کے اشتراک، ثقافتی سرگرمیوں اور بہترین طریقوں کے تبادلے کے ذریعے بات چیت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

بین ضلع یوتھ ایکسچینج پروگرام (آئی ڈی وائی ای پی)

اس پروگرام کا مقصد مختلف اضلاع کے نوجوانوں کے درمیان خیالات، علم اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔ یہ شرکاء کو بامعنی بات چیت اور تعاون کو فروغ دیتے ہوئے میزبان ضلع کی روایات، رسوم و رواج اور ثقافتی ورثے کو سمجھنے اور ان کی تعریف کرنے کے قابل بناتا ہے۔

ٹرائبل یوتھ ایکسچینج پروگرام (ٹی وائی ای پی):

وزارت داخلہ کے تعاون سے نافذ کیا گیا، یہ پروگرام بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای) سے متاثرہ علاقوں کے قبائلی نوجوانوں کو ملک کے ثقافتی ورثے کے بارے میں آگاہ کرنے، تنوع میں اتحاد کے جذبے کو فروغ دینے، انہیں ترقیاتی سرگرمیوں سے روشناس کرانے اور زندگی کی مہارتوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ کیریئر کاؤنسلنگ کے مواقع کو بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔

کشمیری یوتھ ایکسچینج پروگرام (کے وائی ای پی):

اس پروگرام کا مقصد وادی کشمیر کے نوجوانوں کو ملک کے دیگر حصوں میں تکنیکی اور صنعتی ترقی سے روشناس کرانا ہے۔ یہ ترقیاتی اقدامات، ہنر مندی کے مواقع، تعلیم اور روزگار کے مواقع کے بارے میں بھی بیداری پیدا کرتا ہے۔

ان اقدامات کے ذریعے، مائی بھارت نوجوانوں کی مصروفیت کو مضبوط کرنے، ثقافتی سمجھ بوجھ کو فروغ دینے اور پورے ملک میں نوجوانوں کی مجموعی ترقی میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ معلومات نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈوِیا کے ذریعہ پیر کے روز لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی گئی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4176


(ریلیز آئی ڈی: 2240925) وزیٹر کاؤنٹر : 5