وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

غیر ملکی سیاحوں میں ہندوستان کی بہتر پہچان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 MAR 2026 3:42PM by PIB Delhi

گزشتہ پانچ سال کے دوران ہندوستان میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد(ایف ٹی اے) مجموعی طور پر بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کی جی ڈی پی میں سیاحت کے شعبے کے حصے میں بھی اسی تناسب سے اضافہ ہوا ہے۔ غیر ملکی سیاحوں کی آمد اور سیاحتی جی ڈی پی کی سال وار تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

بیورو آف امیگریشن قومی سطح پر غیر ملکی سیاحوں کی آمد کے بارے میں معلومات حاصل کر کے وزارتِ سیاحت کو فراہم کرتا ہے۔ ان اعداد و شمار کی علاقائی یا ریاستی سطح پر تقسیم دستیاب نہیں ہے۔

تاہم، وزارتِ سیاحت ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹا کے ذریعے مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں غیر ملکی سیاحوں کے دوروں کا ڈیٹا مرتب کرتی ہے۔ 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق، درج ذیل پانچ ریاستوں میں غیر ملکی سیاحوں کے دوروں کی سب سے زیادہ تعداد رپورٹ ہوئی ہے:

  1. مہاراشٹر
  2. مغربی بنگال
  3. اتر پردیش
  4. گجرات
  5. راجستھان

وزارتِ سیاحت عالمی تعلقات کو بڑھانے اور سیاحتی پالیسیوں کو تشکیل دینے کے لیے کئی بین الاقوامی تنظیموں جیسے کہ یو این ڈبلیو ٹی او، آسیان، جی 20، برکس اور پی اے ٹی اے کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔ اس وقت سیاحت کے شعبے میں دو طرفہ اور کثیر جہتی تعاون کے لیے 46 فعال مفاہمت نامے موجود ہیں۔

وزارتِ سیاحت اپنی مختلف تشہیری مہمات جیسے کہ ویب سائٹ، سوشل میڈیا پروموشنز، تقریبات میں شرکت اور میلوں و فیسٹول کے انعقاد کے لیے ریاستی حکومتوں کی مدد کے ذریعے ملکی اور بین الاقوامی بازاروں میں مختلف سیاحتی مقامات اور مصنوعات بشمول کم معروف مقامات کی تشہیر کرتی ہے۔

وزارتِ سیاحت باقاعدگی سے لندن میں ورلڈ ٹریول مارٹ (ڈبلیو ٹی ایم)، میڈرڈ میں ایف آئی ٹی یو آر اور آئی ٹی بی برلن جیسی بڑی بین الاقوامی ٹریول مارکیٹس اور نمائشوں میں حصہ لیتی ہے تاکہ ہندوستان کی متنوع سیاحتی مصنوعات بشمول ویلنس (تندرستی) اور ایڈونچر جیسے مخصوص شعبوں کی نمائش کی جا سکے۔

یہ تقریبات ’’انکریڈیبل انڈیا‘‘برانڈ کو تقویت دیتی ہیں، عالمی سطح پر ہندوستان کی موجودگی کو بڑھاتی ہیں اور غیر ملکی ٹور آپریٹرز اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بی-ٹوب-بی ملاقاتوں میں سہولت فراہم کرتی ہیں تاکہ ملک میں سیاحوں کی آمد کو فروغ دیا جا سکے۔

ضمیمہ:

2020 سے 2024 تک ہندوستان میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد (ایف ٹی اے):

 

سال

ایف ٹی اے

2020

27,44,766

2021

15,27,114

2022

64,37,467

2023

95,20,928

2024

99,51,722

ماخذ: بیورو آف امیگریشن

 

سیاحت کی جی ڈی پی (براہ راست اور بالواسطہ) لاکھ روپے میں اور ملک کی جی ڈی پی میں فیصد حصہ:

 

مالی سال

سیاحت کی جی ڈی پی

فیصد حصہ

20-2019

104098995

5.2

21-2020

29617002

1.5

22-2021

41098373

1.7

2022-23

136833610

5.1

2023-24

157372988

5.2

یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

ش ح۔ک ح

U-4155


(ریلیز آئی ڈی: 2240749) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Bengali