وزارت سیاحت
ایڈونچر ٹورزم کے لیے انضباطی طریقۂ کار
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 MAR 2026 3:38PM by PIB Delhi
وزارت سیاحت نے ایڈونچر ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا کے ساتھ مل کر ماڈل ایڈونچر سیفٹی گائیڈ لائنز تیار کی ہیں جس کا مقصد پورے ہندوستان میں ایڈونچر ٹورزم کے شعبے میں حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع اور معیاری فریم ورک قائم کرنا ہے ۔ یہ رہنما خطوط تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو حفاظتی پروٹوکول کو اپنانے اور تشکیل دینے/اپ ڈیٹ کرنے کے لیے جاری کیے گئے ہیں ۔
تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مہم جوئی سے متعلق تمام سرگرمیوں پر سخت نظر رکھیں اور تمام آپریٹرز کے ذریعے حفاظتی ضابطوں اور لائسنسنگ کے اصولوں کی سختی سے پابندی کو یقینی بنائیں ۔
وزارت سیاحت نے ملک میں ہائی رسک ایڈونچر سیاحتی مقامات اور سرگرمیوں کے بارے میں کوئی مطالعہ نہیں کیا ہے ۔ اس وقت وزارت میں ایڈونچر ٹورازم کی سرگرمیوں سے ہونے والی ہلاکتوں ، حادثات اور حفاظتی خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کرنے کے لیے ایک مرکزی ڈیٹا بیس قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔
یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
UR- 4153
(ش ح۔ا ع خ۔ع د)
(ریلیز آئی ڈی: 2240748)
وزیٹر کاؤنٹر : 9