شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
قومی شماریاتی دفتر کا اپریل 2026 سے ’’ امدادِ باہمی کی فعال انجمنوں کا تیز رفتار سروے‘‘کرنے کا منصوبہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 MAR 2026 3:05PM by PIB Delhi
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) کے قومی شماریاتی دفتر (این ایس او)، نے امداد باہمی کی وزارت (ایم او سی) کی درخواست پر اپریل 2026 سے ’’ امدادِ باہمی کی فعال انجمنوں کا تیز رفتار سروے‘‘ (آر ایس ایف سی) کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، تاکہ کل ہند سطح پر بڑے کوآپریٹو شعبوں کی گراس ویلیو ایڈڈ (جی وی اے) / گراس ویلیو آف آؤٹ پٹ (جی وی او) کے ساتھ ساتھ روزگار کا تخمینہ لگایا جا سکے۔ سروے کا سیمپلنگ فریم نیشنل کوآپریٹو ڈیٹا بیس (این سی ڈی) پر مبنی ہے اور اس میں زراعت، ڈیری، ماہی پروری، ہاؤسنگ، کریڈٹ، ہینڈ لوم، لیبر اور کثیر مقصدی شعبوں سمیت 30 شعبوں کی بنیادی کوآپریٹو سوسائٹیاں اور ان کے فیڈریشنز شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ، اس میں کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز اور ضلع، ریاست اور قومی سطح کے کوآپریٹو فیڈریشنز کو بھی شامل کیا جائے گا۔اس سروے میں، منتخب کردہ کوآپریٹو سوسائٹیوں سے دو حوالہ جاتی سالوں (مالی سال 2020-21 اور مالی سال 2023-24) کے اخراجات، وصولیوں، ٹیکسوں، سبسڈیوں، تقسیم کے اخراجات اور قدر میں کمی کے ساتھ ساتھ روزگار اور لیبر لاگت کے بارے میں معلومات جمع کی جائیں گی۔ تاہم، اربن کوآپریٹو بینکوں، ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹو بینکوں اور اسٹیٹ کوآپریٹو بینکوں سے صرف روزگار سے متعلق معلومات جمع کی جائیں گی۔ اس سروے کے ذریعے بڑے کوآپریٹو شعبوں کی گراس ویلیو ایڈڈ (جی وی اے) / گراس ویلیو آؤٹ پٹ (جی وی او) اور روزگار جیسے تخمینے کوآپریٹو سیکٹر کی مضبوطی کے لیے شواہد پر مبنی پالیسی سازی میں مفید ثابت ہوں گے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں شماریات اور پروگرام کے نفاذسے متعلق وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزارتِ منصوبہ بندی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزارتِ ثقافت میں وزیر مملکت راؤ اندر جیت سنگھ کی جانب سے فراہم کی گئیں۔
*****
ش ح۔ک ح
U-4144
(ریلیز آئی ڈی: 2240708)
وزیٹر کاؤنٹر : 8