شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت صنعتی پیداوار کے اشاریہ کے بنیادی سال  کو 2011-12 سے تبدیل کر کے 2022-23 کرنے پر کام کررہی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 MAR 2026 3:07PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت(ایم او ایس پی آئی) صنعتی پیداوار کے اشاریہ (آئی آئی پی) کے بنیادی سال کو 2011-12 سے تبدیل کر کے 2022-23 کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ اس عمل میں طریقۂ کار، اشیاء کی فہرست، اشیاء کے وزن ، ڈیٹا کے ذرائع اور کارخانوں کی فہرست کا جائزہ لینا اور انہیں اپ ڈیٹ کرنا شامل ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آئی آئی پی ملک میں صنعتی ترقی کی درست عکاسی کرے۔ صنعتی وزن پر نظرثانی کی تجویز اور چین لنکڈ طریقۂ کار کو اپنانا ان جاری کوششوں کا حصہ ہے تاکہ یہ انڈیکس ابھرتے ہوئے شعبوں اور صنعتی ساخت میں تبدیلیوں کو مناسب طریقے سے شامل کر سکے اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ شماریاتی طریقۂ کار کے مطابق ہو۔

وزارت نے بنیادی سال کی نظرثانی کے لیے آل انڈیا انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن (ٹی اے سی-آئی آئی پی) کی ایک تکنیکی مشاورتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو شماریاتی پیچیدگیوں اور طریقۂ کار کی بہتری بشمول چین لنکڈ طریقۂ کارپر مشاورت فراہم کرے گی۔

نئے طریقۂ کار کے ساتھ نظرثانی شدہ آئی آئی پی سیریز کو مئی 2026 میں جاری کرنے کا منصوبہ ہے۔

وزارت کے دیگر قومی اقتصادی اشاریوں، یعنی صارف قیمت اشاریہ(سی پی آئی) اور مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے بنیادی سال کی نظرثانی کا کام پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے اور نئی ٹائم سیریز کا ڈیٹا بالترتیب 12 فروری 2026 اور 27 فروری 2026 کو جاری کیا جا چکا ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں شماریات اور پروگرام کے نفاذسے متعلق وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزارتِ منصوبہ بندی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزارتِ ثقافت میں وزیر مملکت راؤ اندر جیت سنگھ کی جانب سے فراہم کی گئیں۔

*****

ش ح۔ک ح

U-4143


(ریلیز آئی ڈی: 2240701) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी