بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے ایم ایس ایم ایز کی مدد کرنے اور عالمی ویلیو چین میں ان کی مسابقت کو فروغ دینے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 MAR 2026 2:22PM by PIB Delhi

حکومت نے بہت چھوٹے،چھوٹے اور متوسط  اداروں (ایم ایس ایم ای) کی مدد کرنے اور عالمی ویلیو چین میں ان کی مسابقت کو فروغ دینے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں ۔

  1. ایکسپورٹ پروموشن مشن (ای پی ایم)-یہ مشن ایکسپورٹ پروموشن کے لئے ایک جامع ، لچکدار اور ڈیجیٹل طور پر چلنے والا فریم ورک فراہم کرے گا ، جس میں مالی سال 2025-26 سے مالی سال2030-31  تک کل25,060 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔ ای پی ایم متعدد بکھری ہوئی اسکیموں سے ایک واحد ، نتائج پر مبنی اورایک مخصوص طریقہ کار کی جانب  ایک کلیدی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے جو عالمی تجارتی چیلنجوں اور برآمد کنندگان کی بدلتی ہوئی ضروریات کا تیزی سے جواب دے سکتا ہے ۔

یہ مشن دو مربوط ذیلی اسکیموں کے ذریعے کام کرے گا:

  • نریات پروتساہن ، ایم ایس ایم ایزکے لیے سستی تجارتی مالیات تک رسائی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے جس میں  سود میں سبوینشن، ایکسپورٹ فیکٹرنگ، کولیٹرل گارنٹی، ای کامرس ایکسپورٹرز کے لیے کریڈٹ کارڈ، اور نئی منڈیوں میں تنوع کے لیے کریڈٹ بڑھانے میں مدد شامل ہے۔
  • نریات دِشاغیر مالیاتی اہل کاروں پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو مارکیٹ کی تیاری اور مسابقت کو بڑھاتے ہیں، بشمول برآمدی معیار اور تعمیل سپورٹ، بین الاقوامی برانڈنگ کے لیے مدد، پیکیجنگ  اور تجارتی میلوں میں شرکت، برآمدی گودام اور لاجسٹکس، اندرون ملک نقل و حمل کی ادائیگی اور تجارتی ذہانت اور صلاحیت سازی کے اقدامات پر مبنی ہیں۔
  1. اس کے علاوہ، نیشنل کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹی کمپنی لمیٹڈ(این سی جی ٹی سی) کے ذریعہ ممبر قرض دینے والے اداروں (ایم ایل آئیز) کو 100فیصد کریڈٹ گارنٹی کوریج فراہم کرنے کے لئے برآمد کنندگان کے لئے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کو بھی منظوری دی گئی ہے تاکہ اہل برآمد کاروں بشمول ایم ایس ایم ای کو 20,000 کروڑ روپے تک اضافی کولیٹرل فری کریڈٹ سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس اسکیم سے ہندوستانی برآمد کاروں کی عالمی مسابقت کو بڑھانے اور نئی اور ابھرتی ہوئی منڈیوں میں تنوع کی حمایت کی توقع ہے۔بغیر ضمانت قرض تک رسائی کو فعال کرنے سے لیکویڈیٹی کو تقویت ملے گی اور ہموار کاروباری کارروائیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔
  2. بین الاقوامی تعاون کی اسکیم: اس اسکیم کا مقصد بین الاقوامی نمائشوں/میلوں/کانفرنسوں/سیمینار/خریدار-فروخت کرنے والوں کی بیرون ملک ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ برآمدات میں شامل مختلف اخراجات کی ادائیگی میں ان کی شرکت کو آسان بنا کر ایم ایس ایم ایز کی صلاحیت کو بڑھانا ہے ۔
  3.  حکومت کی طرف سے حال ہی میں کی گئی جامع جی ایس ٹی معقولیت ایم ایس ایم ایز کو مضبوط کرے گی جو آٹوموبائل، ٹیکسٹائل، فوڈ پروسیسنگ، لاجسٹکس اور دستکاری جیسے اہم شعبوں میں مقامی سپلائی چین کو مضبوط کرے گی۔ جی ایس ٹی کی کم شرحوں نے خام مال اور خدمات کو زیادہ سستی بنا دیا ہے، جس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور اسٹارٹ اپس کو آپریشنز کو بڑھانے، اختراع میں سرمایہ کاری کرنے، اور ملکی اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کی ترغیب ملی ہے۔

یہ معلومات بہت چھوٹے ،چھوٹے اور متوسط کاروباری اداروں کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔

*****

UR- 4129

(ش ح۔ا ع خ۔ع د)


(ریلیز آئی ڈی: 2240665) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati