وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

مخطوطات کے لیے قومی مشن

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 MAR 2026 12:54PM by PIB Delhi

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے وزارت ثقافت کے تحت گیان بھارتم مشن کو ایک بڑی پہل کے طور پر شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد ہندوستان بھر کے تعلیمی اداروں، عجائب گھروں، لائبریریوں اور نجی مجموعوں میں موجود مخطوطات کا سروے، دستاویز، تحفظ، ڈیجیٹلائزیشن اور قابل رسائی بنانا ہے۔

اس اقدام کی حمایت کے لیے اسٹینڈنگ فنانس کمیٹی(ایس ایف سی)نے 2031-2025 کی مدت کے لیے491.66 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔

اس مشن کو مندرجہ بالا سرگرمیاں انجام دینے کے لیے ملک بھر میں کلسٹر سینٹرز(سی سیز) اور آزاد سینٹرز (آئی سیز) کا ایک ملک گیر نیٹ ورک قائم کرنے کا پابند بنایا گیا ہے اور اس سمت میں اب تک 40 سے زیادہ سی سیز اورآئی سیز کو شامل کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ اب تک 28 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ متعلقہ ریاست/مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے اندر مشن کے نفاذ کے لیے نوڈل کوآرڈینیٹنگ اتھارٹی کے طور پر کام کریں۔

تکنیکی شراکت داروں کو میٹا ڈیٹا کی تخلیق اور نیشنل ڈیجیٹل ریپوزٹری(این ڈی آر) پر اس کا انضمام، سازوسامان کی تعیناتی،مصنوعی ذہانت سے مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور طویل مدتی ڈیٹا اسٹوریج سمیت مختلف کاموں کے لیے شامل کیا گیا ہے۔

مخطوطات سے متعلق سرگرمیوں کو پورے ہندوستان کی سطح پر وسیع تر اور گہری سطح پر انجام دینے کے مقصد سے ، ایک کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ گیان بھارتم مشن کا مقصد پورے ہندوستان میں تعلیمی اداروں ، عجائب گھروں ، کتب خانوں اور نجی مجموعوں میں موجود مخطوطات کا سروے ، دستاویز سازی ، تحفظ ، ڈیجیٹائز اور قابل رسائی بنانا ہے ۔ یہ پہل خطے ، زبان اور رسم الخط کے کسی بھی گروپ سے قطع نظر ہندوستان کی مخطوطات کی دولت کا احاطہ کرنے پر مرکوز ہے ۔

گیان بھارتم مشن ہندوستان کے مخطوطہ ورثے کی حفاظت کے لیے ایک منظم ٹیکنالوجی پر مبنی فریم ورک کا استعمال کرتا ہے۔ اس فریم ورک میں حفاظتی اور علاج کے طریقوں کے ذریعے سائنسی تحفظ اور بحالی، مخطوطات کی اعلیٰ معیاری ڈیجیٹائزیشن،این ڈی آر کے ذریعہ ڈیجیٹلائزڈ ڈیٹا تک مرکزی رسائی، ایل ٹی او-9ٹیپس کے ذریعے ڈیٹا سیکورٹی اور ڈیزاسٹر ریکوری سسٹم کے ساتھ کلاؤڈ بیسڈ بیک اپ شامل ہیں۔

اس کے علاوہنیشنل آرکائیوز آف انڈیا(این اے آئی)نے تاریخی ریکارڈوں کی ہائی ریزولوشن ڈیجیٹل کاپیاں بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر ڈیجیٹائزیشن کے اقدامات بھی کیے ہیں جہاں ہر ڈیجیٹل امیج کے لیے ایک چیکسم تیار کیا جاتا ہے جو ڈیجیٹل ریکارڈز کی صداقت اور اصلیت کی تصدیق کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کسی قسم کی تبدیلی یا چھیڑ چھاڑ کا پتہ لگایا جا سکے۔

گیان بھارتم مشن کے تحت ہر ڈیجیٹائزڈ مخطوطہ کے ساتھ مناسب میٹا ڈیٹا، کیٹلاگنگ اور دستاویزات ہوتی ہیں۔ جو اصل ماخذ کی صداقت اور سراغ لگانے میں مدد کرتی ہیں۔ ڈیجیٹل کاپیاں محفوظ ڈیجیٹل ریپوزٹری یعنی این ڈی آر میں محفوظ کی جاتی ہیں جو ایک ذخیرہ کے طور پر کام کرتی ہے جو تحقیق وغیرہ کے لیے فوری رسائی کی اجازت دیتی ہے۔

*****

 

ش ح۔ م ح ۔ ن ع

U. No-4122


(ریلیز آئی ڈی: 2240648) وزیٹر کاؤنٹر : 14