کوئلے کی وزارت
کوئلہ اور کان کنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ڈبلیو سی ایل میں متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 MAR 2026 11:09AM by PIB Delhi
کوئلہ اور کان کنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی، جو ویسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ڈبلیو سی ایل) کے دو روزہ دورے پر ہیں، نے جمعہ کے روز ورچوئل طریقے سے مختلف اہم منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا، اور ڈبلیو سی ایل کی ایک جائزہ میٹنگ بھی منعقد کی۔
پروگرام کے دوران مرکزی وزیر نے ورچوئل طور پر 25 برقی گاڑیوں کو بھی روانہ کیا۔ جناب جی کشن ریڈی نے ناگپور کے علاقے کمٹھی میں ’بلیک ڈائمنڈ اسپورٹس اسٹیڈیم‘، وانی کے علاقے تڈالی میں ’سوامی وویکانند ایکو پارک‘ اور بلارپور کے علاقے سستی اوپن کاسٹ مائن میں فرسٹ مائل کنیکٹیویٹی پروجیکٹ کے سنگ بنیاد بھی ورچوئل طور پر رکھے۔ان منصوبوں سے خطے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور کان کنی کے کاموں کی جدید کاری کو فروغ ملے گا۔

اس کے بعد انہوں نے ڈبلیو سی ایل کے کوئلہ پیداوار، حفاظت، پائیدار ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا۔ جائزہ میٹنگ کے دوران جناب جی کشن ریڈی نے ٹیم ڈبلیو سی ایل کی ورک کلچر اور کارکردگی کی تعریف کی اور موجودہ مالی سال میں مزید بہتر نتائج کی توقع ظاہر کی۔ انہوں نے کوئلہ صنعت کے بدلتے منظرنامے میں ڈبلیو سی ایل کے کردار پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈبلیو سی ایل کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر شری ہریش دوہن نے مالی سال 2025-26 کے دوران ڈبلیو سی ایل کی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات پیش کیں۔
اس موقع پر وزارتِ کوئلہ کے ایڈیشنل سکریٹری جناب سنوج کمار جھا، کول انڈیا لمیٹڈ کے چیئرمین جناب بی سائی رام اور وزارتِ کوئلہ، کول انڈیا لمیٹڈ اور ڈبلیو سی ایل کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ وزیرموصوف 14 مارچ 2026 کو مرپار انڈر گراؤنڈ مائن کا دورہ کریں گے تاکہ جاری کان بند کرنے کے عمل کا معائنہ کیا جا سکے۔ اس کے بعد وزیرموصوف ضلع کلکٹر اور مائن کلوزر ایڈوائزری کمیٹی (ایم سی اے سی) کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے۔ اس میٹنگ میں ڈبلیو سی ایل کے مائن کلوزر نوڈل افسران، غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز)، کنسلٹنٹس اور مقامی دیہات کے نمائندے بھی موجود رہیں گے۔
**********
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 4056 )
(ریلیز آئی ڈی: 2240093)
وزیٹر کاؤنٹر : 15