خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
پردھان منتری مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کی پیش رفت اور اثرات
پی ایم ایف ایم ای کے تحت عملی حالت کا جائزہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 MAR 2026 5:07PM by PIB Delhi
فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے وزیر مملکت جناب رونیت سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ پردھان منتری مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز(پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کے تحت اس اسکیم کے آغاز سے لے کر 31 دسمبر 2025 تک 59,202 مائیکرو فوڈ پروسیسنگ اداروں کو باقاعدہ درجہ دیا جاچکا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے لحاظ سے اس کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت پورے ملک میں مجموعی طور پر 17,015.8 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
وزارت کے ذریعہ منظور شدہ یونٹس کی شعبہ کے لحاظ سے تقسیم کا بھی ریکارڈ رکھا جاتا ہے، جس میں خواتین، سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی)، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) اور آرزو مند اضلاع کی شرکت شامل ہے۔ اس عمل کی باقاعدہ نگرانی قرض فراہم کرنے والے بینکوں اور ریاستی و مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ اجلاسوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔
وزارت ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعے پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت منظور شدہ مشترکہ بنیادی ڈھانچے کی سہولتوں اور انکیوبیشن مراکز کی عملی حالت اور استعمال کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیتی ہے۔ 31 دسمبر 2025 تک مشترکہ بنیادی ڈھانچے کی سہولتوں کے لیے 108 قرضوں کی منظوری دی گئی، جن میں سے 88 قرض جاری کیے جا چکے ہیں اور 59 سہولتیں عملی طور پر کام کر رہی ہیں۔ اسی طرح انکیوبیشن مراکز کے لیے 24 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں سے 76 تجاویز منظور کی گئی ہیں، جن میں سے 23 انکیوبیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں۔ ان سہولتوں کے استعمال کی سطح کا جائزہ ریاستی نوڈل ایجنسی(ایس این اے) ، مرشد ادارے اور میزبان ادارے کی جانب سے مشترکہ معائنہ رپورٹوں کے ذریعے لیا جاتا ہے، جن میں جسمانی پیش رفت اور سہولتوں کے عملی استعمال کی تصدیق کی جاتی ہے۔
وزارت نے پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے لیے ایک تیسرے فریق کے ذریعے وسط مدتی اثراتی جائزہ مطالعہ بھی کرایا ہے۔ 31 مارچ 2025 کی رپورٹ کے مطابق اس اسکیم کے ذریعے 2.8 لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں نے بتایا کہ امداد حاصل کرنے کے بعد ان کے اوسط کاروباری ٹرن اوور میں تقریباً 1.7 گنا اضافہ ہوا ہے۔ مطالعے کے مطابق بڑی تعداد میں مستفید افراد نے بہتر مارکیٹ رسائی اور تقسیم کے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے، جہاں کریڈٹ لنکڈ سبسڈی کے 85 فیصد سے زائد مستفیدین اور سیلف ہیلپ گروپس کے تقریباً 80 فیصد ارکان نے اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کے بعد مارکیٹ سے مضبوط روابط قائم ہونے کی اطلاع دی۔
وزارتِ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز نے روزگار کے مواقع میں اضافہ، کاروباری ٹرن اوور کا اضافہ، مارکیٹ روابط کو مضبوط بنانے اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے اثرات کو بڑھانے کے مقصد سے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ مختلف متعلقہ فریقوں اور عام عوام میں آگاہی بڑھانے کے لیے وزارت اسکیم کے آغاز سے ہی قومی اور ریاستی سطح پر مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے بیداری مہم چلاتی ہے، جن میں اخباری اشتہارات، ریڈیو جِنگلز، نمائشیں اور ایکسپوز، میلے اور خریدار و فروخت کنندہ ملاقاتیں شامل ہیں۔
وزارت اس اسکیم کے تحت ملک میں قرضوں کے بہاؤ کو بڑھانے کے لیے قرض فراہم کرنے والے بینکوں اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرتی ہے۔ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ اداروں کو درپیش مسائل کو محکمۂ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) اور ریاستی سطحی بینکرز کمیٹی (ایس ایل بی سی) کے اجلاسوں میں بھی اٹھایا جاتا ہے تاکہ عمل درآمد میں پیش آنے والی مشکلات پر غور کر کے ان کا حل نکالا جا سکے۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومتوں کی جانب سے ریاست اور ضلع کی سطح پر بھی وقتاً فوقتاً جائزہ اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں۔ وزارت ملک بھر میں قومی و بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت، خریدار و فروخت کنندہ ملاقاتوں کے انعقاد اور ای۔کامرس پلیٹ فارمز کے ساتھ انضمام کے ذریعے مارکیٹ تک رسائی کو بھی فروغ دے رہی ہے۔
ضمیمہ
مؤرخہ31 دسمبر 2025 تک پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو رسمی درجہ دیے جانے کی ریاست کے لحاظ سے تفصیل
|
نمبرشمار
|
ریاست/مرکز کے زیرانتظام علاقے
|
رسمی درجہ پانے والے کاروباری ادارے
|
|
1
|
آندھرا پردیش
|
2215
|
|
2
|
اروناچل پردیش
|
51
|
|
3
|
آسام
|
1986
|
|
4
|
بہار
|
4938
|
|
5
|
چھتیس گڑھ
|
445
|
|
6
|
دادرہ اور نگر حویلی اور دامن اور دیو
|
4
|
|
7
|
دہلی
|
280
|
|
8
|
گوا
|
103
|
|
9
|
گجرات
|
5
|
|
10
|
ہریانہ
|
507
|
|
11
|
ہماچل پردیش
|
325
|
|
12
|
جموں و کشمیر
|
389
|
|
13
|
جھارکھنڈ
|
484
|
|
14
|
کرناٹک
|
3507
|
|
15
|
کیرالہ
|
5139
|
|
16
|
لداخ
|
25
|
|
17
|
مدھیہ پردیش
|
5721
|
|
18
|
مہاراشٹر
|
13722
|
|
19
|
منی پور
|
54
|
|
20
|
میگھالیہ
|
147
|
|
21
|
میزورم
|
5
|
|
22
|
ناگالینڈ
|
73
|
|
23
|
اڈیشہ
|
1126
|
|
24
|
پڈوچیری
|
93
|
|
25
|
پنجاب
|
1888
|
|
26
|
راجستھان
|
417
|
|
27
|
سکم
|
3
|
|
28
|
تمل ناڈو
|
8350
|
|
29
|
تلنگانہ
|
2559
|
|
30
|
تریپورہ
|
132
|
|
31
|
اتر پردیش
|
3650
|
|
32
|
اتراکھنڈ
|
790
|
|
33
|
مغربی بنگال
|
69
|
|
|
کل
|
59202
|
******
(ش ح۔ م ش ع۔ م ا)
Urdu No-4029
(ریلیز آئی ڈی: 2240033)
وزیٹر کاؤنٹر : 6