صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
غیر متعدی امراض کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات
این پی-این سی ڈی نے 770 ڈسٹرکٹ این سی ڈی کلینکس، 364 ڈے کیئر کینسر سینٹر اور 6,410 سی ایچ سی لیول کلینکس کے ساتھ ملک گیر نیٹ ورک کو وسعت دی ہے
ضلعی سطح پر کینسر کی نگہداشت تک رسائی بڑھانے کے لئے مالی سال 2025-26 کے لئے 297 اضافی ڈسٹرکٹ ڈے کیئر کینسر مراکز کی منظوری
آگاہی کی سرگرمیوں کے لیے این ایچ ایم کے اشتراک سے آیوشمان آروگیہ مندروں میں تندرستی کے فروغ کے ذریعے کینسر سے بچاؤ کی نگہداشت کو تقویت ملی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 MAR 2026 4:38PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں بتایا کہ صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے قومی پروگرام (این پی-این سی ڈی) کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ پروگرام بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، انسانی وسائل کی ترقی، اسکریننگ، ابتدائی تشخیص، ریفرل، علاج ، اور غیر متعدی بیماریوں (این سی ڈی) کے حوالے سے صحت کے فروغ پر مرکوز ہے۔
غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے قومی پروگرام (این پی-این سی ڈی) کے تحت کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں 770 ڈسٹرکٹ این سی ڈی کلینک، 364 ڈسٹرکٹ ڈے کیئر کینسر سینٹر (ڈی سی سی سی) اور 6,410 این سی ڈی کلینک قائم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مالی سال 2025-26 کے لئے 297 ڈسٹرکٹ ڈے کیئر کینسر سینٹر (ڈی سی سی سی) کی منظوری دی گئی تاکہ ضلعی اسپتال کی سطح پر کینسر کی نگہداشت تک رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔
تین عام کینسر کی بیماریوں سمیت عام غیر متعدی بیماریوں (این سی ڈی) کی روک تھام، کنٹرول اور اسکریننگ کے لیے آبادی پر مبنی پہل ملک بھر میں شروع کی گئی ہے۔ اس پہل کے تحت، 30 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو کینسر سمیت عام این سی ڈی کی اسکریننگ کے لیے ہدف بنایا جاتا ہے۔
صحت کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر آیوشمان آروگیہ مندروں (اے اے ایم) کے ذریعے جامع بنیادی صحت کی نگہداشت کے تحت کینسر کی روک تھام کے پہلو کو مضبوط کیا گیا ہے۔ قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان کے پروگرام کے نفاذ کے منصوبوں (پی آئی پی) کے مطابق بیداری پیدا کرنے کی سرگرمیوں کے لیے فنڈ فراہم کیے جاتے ہیں۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی رپورٹ "انڈیا: ہیلتھ آف دی نیشنز اسٹیٹس" (2017) کے مطابق کینسر، ذیابیطس اور گردے کی دائمی بیماریوں سمیت غیر متعدی امراض (این سی ڈی) کے بڑھتے ہوئے بوجھ سے وابستہ وجوہات اور خطرے کے عوامل کی شناخت بیماری کے بوجھ کے مطالعے کے ذریعے کی گئی ہے۔ رپورٹ میں طرز عمل، ماحولیاتی اور میٹابولک خطرے کے بڑے عوامل جیسے فضائی آلودگی، تمباکو کے استعمال، غیر صحت بخش غذا، ہائی بلڈ پریشر اور ہائی بلڈ شوگر پر روشنی ڈالی گئی ہے جو ان بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔
******
(ش ح۔ م ش ع۔ م ا)
Urdu No-4025
(ریلیز آئی ڈی: 2239958)
وزیٹر کاؤنٹر : 9