وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

سی بی ایف سی فلم سرٹیفکیشن کے عمل کی ڈیجیٹل تبدیلی کو جاری رکھے ہوئے ہے؛ بورڈ کے اراکین کی مدتِ کار سینیماٹوگراف (سرٹیفکیشن رولز)، 2024 کے تحت مقرر کی جاتی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 MAR 2026 5:43PM by PIB Delhi

مرکزی بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) ہر سال اپنی سالانہ رپورٹ وزارت اطلاعات و نشریات کو پیش کرتا ہے۔ اس معلومات کو وزارت کی مجموعی سالانہ رپورٹ میں شامل کیا جاتا ہے، جو باقاعدگی سے شائع ہوتی ہے اور وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

مرکزی بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) اپنے بورڈ ممبران کے ساتھ اجلاس آن لائن منعقد کرتا ہے۔ سال 2017 سے سرٹیفکیشن کے ورک فلو کو زیادہ تر ڈیجیٹل بنا دیا گیا ہے اور یہ عمل ای-سینے پرمان (e-Cinepramaan) آن لائن سرٹیفکیشن پلیٹ فارم کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے، جس کے تحت درخواستوں کی جمع آوری، کارروائی اور منظوری کا عمل آن لائن ہوتا ہے۔ فلموں کی جمع شدہ تعداد کے مطابق امتحانی اور نظرثانی کمیٹیوں کے اجلاس ضرورت کے مطابق منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ بروقت سرٹیفکیشن کو یقینی بنایا جا سکے۔

بورڈ کے اراکین کی مدت کار سینماٹوگراف ایکٹ، 1952 اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے مطابق طے کی جاتی ہے۔ سینماٹوگراف (سرٹیفکیشن) قواعد، 2024 کے قاعدہ 3 کے تحت ہر رکن مرکزی حکومت کی خوشنودی تک، زیادہ سے زیادہ تین سال کی مدت کے لیے اپنے عہدے پر فائز رہے گا، تاہم یہ شرط بھی ہے کہ نئے اراکین کی تقرری تک موجودہ اراکین اپنی مدت برقرار رکھیں گے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن نے راجیہ سبھا میں جناب تروچی سیوا کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                          **************

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                         U: 4035

 


(ریلیز آئی ڈی: 2239822) وزیٹر کاؤنٹر : 11