کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

اے پی ای ڈی اے نے آسام سے برطانیہ اور اٹلی کو جی آئی ٹیگ شدہ جوہا چاول کی پہلی برآمد میں مدد فراہم کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 MAR 2026 4:07PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی وزارت تجارت و صنعت کے تحت کام کرنے والی زرعی اور ڈبہ بند مصنوعات کی برآمدات کی ترقی سے متعلق اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) 25 میٹرک ٹن جیوگرافیکل انڈیکیشن (جی آئی) ٹیگ یافتہ جوہا چاول کی پہلی برآمدی کھیپ کو آسام سے برطانیہ اور اٹلی روانہ کرنے میں سہولت فراہم کی ہے۔ یہ کھیپ 12 مارچ 2026 کو محکمہ زراعت، حکومت آسام کے تعاون سے روانہ کی گئی۔

جوہا چاول آسام کی ایک مقامی خوشبودار قسم ہے، جسے 2017 میں جیوگرافیکل انڈیکیشن (جی آئی )ٹیگ حاصل ہوا۔ اپنی مخصوص خوشبو، عمدہ ساخت اور منفرد ذائقے کی بدولت یہ چاول ملکی و بین الاقوامی پریمیم منڈیوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

آسام میں جوہا چاول کی کاشت تقریباً 21,662 ہیکٹر رقبے پر کی جاتی ہے اور مالی سال 2024-25 کے دوران اس کی پیداوار تقریباً 43,298 میٹرک ٹن رہی۔ اس کی کاشت کے بڑے اضلاع میں ناگون، بکسا، گولپارہ، سیواساگر، ماجولی، چرانگ اور گولاگھاٹ شامل ہیں۔ برآمدات میں اضافے کے ساتھ ان علاقوں کے کسانوں کی آمدنی میں بھی نمایاں اضافے کے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔

اے پی ای ڈی اے جوہا چاول کی عالمی سطح پر تشہیر کے لیے سرگرم ہے۔ اس سے قبل اتھارٹی نے 1 میٹرک ٹن جی آئی ٹیگ یافتہ جوہا چاول ویتنام اور 2 میٹرک ٹن مشرقِ وسطیٰ کے ممالک—کویت، بحرین، قطر، عمان اور سعودی عرب کو برآمد کرنے میں بھی سہولت فراہم کی تھی۔

اس برآمدی کھیپ کو وزیر زراعت حکومت آسام جناب اتل بورا نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر ارونا راجوریا (آئی اے ایس)، ایگریکلچر پروڈکشن کمشنر حکومت آسام؛ شری وریندر متل (آئی اے ایس)، اسٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر، اے آر آئی اے ایس سوسائٹی؛ ڈاکٹر ادے پروین (آئی اے ایس)، ڈائریکٹر زراعت حکومت آسام؛ شری سوربھ سریواستو، اے پی ای ڈی اے کے نمائندے؛ پلانٹ قرنطینہ محکمہ زراعت اور اے پی ای ڈی اے کے علاقائی دفتر گوہاٹی کے اہلکار بھی موجود تھے۔

یہ برآمد میسرز سیف ایگری ٹریڈ پرائیویٹ لمیٹڈ، کولکتہ کے ذریعے کی جا رہی ہے، جو اے پی ای ڈی اے سے رجسٹرڈ برآمد کنندہ ہے۔ اس کھیپ کی پروسیسنگ اور پیکنگ پراتک ایگرو فوڈ پروسیسنگ، گوہاٹی (آسام) میں کی گئی۔

یہ اقدام اے پی ای ڈی اے کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد ہندوستان کی جی آئی ٹیگ یافتہ زرعی مصنوعات کو عالمی منڈی میں فروغ دینا، پیدا کنندگان اور بین الاقوامی خریداروں کے درمیان بازار کے روابط کو مضبوط کرنا، شمال مشرقی خطے سے زرعی برآمدات میں اضافہ کرنا اور کسانوں کو بہتر قیمت دلانا ہے۔

***

UR-4000

(ش ح۔اس ک  )


(ریلیز آئی ڈی: 2239806) وزیٹر کاؤنٹر : 9