پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 MAR 2026 11:49AM by PIB Delhi
ہندوستان کے قومی انسانی حقوق کمیشن(این ایچ آر سی) نے جھارکھنڈ کے مغربی سنگھ بھوم ضلع میں چکردھر پور سب ڈویژنل اسپتال میں پیدائش سے پہلے اور بعد میں مناسب طبی دیکھ بھال نہ ملنے کی وجہ سے نومولود کی موت کی خبر کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 7 مارچ 2026 کو اسپتال کی جانب سے ایمبولینس فراہم نہ کرنے پر والد کو بچے کی لاش گتے کے ڈبے میں رکھ کر بنگرسائی گاؤں لے کرلے جانے پر مجبور ہونا پڑا۔
کمیشن نے پایا کہ اگر اس خبر میں دی گئی معلومات درست ہیں تو یہ متاثرہ کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔ لہٰذا، کمیشن نے رانچی میں محکمۂ صحت، طبی تعلیم اور خاندانی بہبود کے سکریٹری اور جھارکھنڈ کےمغربی سنگھ بھوم ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو نوٹس جاری کیا اور اس معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
مورخہ 9مارچ 2026 کو شائع میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسپتال کے عملے نے خاندان کو متوفی بچے کی لاش اسپتال سے باہر نکالنے پر مجبور کیا اور کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔
***
ش ح ۔ م ع ن۔ ن ع
U. No.3966