قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

قومی کمیشن برائے انسانی حقوق  نےاز  خود  نوٹس لیا ہے کہ لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور انہیں تلاش کرنے کی رفتار کافی سست ہے


رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ انسانی اسمگلنگ کے کیسز اوڑیسہ، بہار، تلنگانہ، راجستھان اور مہاراشٹر میں درج کیے گئے ہیں

کمیشن نے ان ریاستوں کے چیف سکریٹریز اور ڈی جی پیز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

کمیشن نے این سی آر بی سے بھی کہا ہے کہ وہ ان پانچ ریاستوں میں لاپتہ افراد کی تازہ ترین صورتحال فراہم کرے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 MAR 2026 12:43PM by PIB Delhi

قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این ایچ آر سی)، بھارت نےاز  خود نوٹس لیا ہے کہ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق 2013 سے بہار میں ہر سال درج ہونے والے 12,000 سے 14,000 لاپتہ افراد کے کیسز میں، جن میں بہت سے بچے شامل ہیں، صرف دو تہائی سے بھی کم لاپتہ بچوں کو بازیاب کیا جا سکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سب سے زیادہ انسانی اسمگلنگ کے کیسز اڈیشہ، بہار، تلنگانہ اور مہاراشٹر میں درج کیے گئے ہیں۔ اڈیشہ میں سب سے زیادہ نابالغ لڑکوں کے اسمگلنگ کے معاملات درج  ہیں، جس کے بعد بہار کا نمبر آتا ہے۔ نابالغ لڑکیوں کے اسمگلنگ کے حوالے سے سب سے زیادہ معاملات راجستھان میں درج کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، 9 مارچ 2026 کو شائع ہونے والی خبر میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ بچے بھیک مانگنے، بچوں کی مزدوری، فحاشی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں مجبور کیے جاتے ہیں۔

کمیشن نے نوٹ کیا کہ اگر یہ خبری مواد درست ہے تو یہ متاثرہ افراد کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ریاستوں کی جانب سے مختلف اقدامات کے باوجود، لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور صرف چند افراد کو تلاش کیا جا سکاہے۔

اسی پس منظر میں، کمیشن نے بہار، اڈیشہ، تلنگانہ، مہاراشٹر اور راجستھان کے چیف سکریٹریز اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرلز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

اس رپورٹ میں خاص طور پر بچوں سمیت لاپتہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے کے لیے کیے گئے یا تجویز کردہ اقدامات شامل ہونے چاہئیں۔ مزید برآں، کمیشن نے ان ریاستوں میں لاپتہ افراد کی تازہ ترین صورتحال کے اعداد و شمار این سی آر بی سے طلب کیے ہیں، جو دو ہفتوں کے اندر فراہم کیے جائیں گے۔

*******

ش ح ۔ش ت۔ رب

U- 3966


(ریلیز آئی ڈی: 2239565) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , Gujarati , हिन्दी