وزارت دفاع
نئی دہلی میں این سی سی کے اے ڈی جیز / ڈی ڈی جیز کی دو روزہ کانفرنس کا آغاز
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 MAR 2026 1:01PM by PIB Delhi
نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز(اے دی جی) اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز (ڈی ڈی جی) کی دو روزہ کانفرنس کا آغاز 12 مارچ 2026 کو نئی دہلی کےمانیک شا سینٹر میں ہوا۔ سکریٹری دفاع جناب راجیش کمار سنگھ نے کانفرنس کے پہلے دن شرکاء سے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں سکریٹری دفاع نے 2047 تک ’وِکست بھارت‘ کے وژن کے مطابق نیشنل کیڈٹ کور میں یکسر تبدیلی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ملک بھر میں چلائے جانے والے مختلف سماجی رسائی کے پروگراموں میں این سی سی کے نمایاں کردار کی بھی ستائش کی۔ تمام این سی سی ڈائریکٹوریٹ کے اے ڈی جی اور ڈی ڈی جی کے ساتھ بات چیت کے دوران، سکریٹری دفاع نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کے ساتھ ہم آہنگ مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوششیں نیشنل کیڈٹ کور کے اہداف اور مقاصد کے زیادہ مؤثر حصول میں معاون ثابت ہوں گی۔
ڈائریکٹر جنرل (این سی سی) جناب وریندر وتس نے گزشتہ ایک سال کے دوران این سی سی کی توسیع اور بنیادی ڈھانچے و لاجسٹک سپورٹ کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔اس کانفرنس میں تربیت کے معیار،بنیادی ڈھانچےکی ترقی کے ساتھ ساتھ ڈرون اور سائبر ٹریننگ جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں سے متعلق اہم امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ کانفرنس این سی سی کی اعلیٰ قیادت کے لیے پالیسی سازی کے کلیدی مسائل پر غور کرنے، بہترین طریقۂ کار کا تبادلہ کرنے اور آنے والے سالوں میں تنظیم اور اس کے تربیتی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔
********
ش ح۔ک ح۔ ف ر
U. No. 3868
(ریلیز آئی ڈی: 2238833)
وزیٹر کاؤنٹر : 12