وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈیفنس ہیڈ کوارٹر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو’’اتی اتکرشٹ‘‘ این ایس سی ایس ٹی آئی کی منظوری حاصل

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 MAR 2026 6:09PM by PIB Delhi

وزارتِ دفاع کے تحت ڈیفنس ہیڈکوارٹرس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نے اہم سنگِ میل حاصل کرتے ہوئے قومی معیاری تربیتی ادارہ جات برائے سول سروسز کے فریم ورک کے تحت “اَتی اُتکرِشٹ” (چار ستارہ) درجہ حاصل کر لیا ہے۔ یہ حصولیابی اس ادارے کے لیے بڑی پیش رفت ہے، کیونکہ دو سال قبل ہونے والے گزشتہ جائزہ مرحلے میں اسے “اُتّم” (ایک ستارہ) کا درجہ حاصل ہوا تھا۔

منظوری کے جائزہ عمل کے تحت چار رکنی تجزیاتی ٹیم نے 10 اور 11 مارچ 2026 کو ڈیفنس ہیڈکوارٹرس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا موقع پر معائنہ کیا۔

تجزیاتی ٹیم نے مقررہ معیار کے مطابق ادارے کے ریکارڈ، تربیتی دستاویزات، بنیادی ڈھانچے، انتظامی نظام، تعلیمی طریقۂ کار اور دیگر متعلقہ دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

بہتر درجہ سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ ڈیفنس ہیڈکوارٹرس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنانے، تربیت کے معیار کو بہتر کرنے اور صلاحیت سازی کے میدان میں بہترین طریقے کواپنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ یہ کوششیں حکومتِ ہند کے مشن کرم یوگی کے تحت سول سروسز کی صلاحیت سازی کے وسیع وژن سے بھی ہم آہنگ ہیں۔

******

(ش ح۔ م ش ع۔ م ا)

Urdu No-3732

 


(ریلیز آئی ڈی: 2238595) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी