وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ کا جہاز ٹریکنڈ ماریشس کے پورٹ لوئس پہنچ گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 MAR 2026 6:47PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کا اسٹیلتھ فریگیٹ ٹریکنڈ 10 مارچ 2026 کو جنوب مغربی بحرِ ہند کے خطے میں اپنی جاری آپریشنل تعیناتی کے دوران ماریشس کے دارالحکومت اور اہم بندرگاہ پورٹ لوئس پہنچا۔

اپنی بندرگاہی آمد کے دوران یہ جہاز 12 مارچ 2026 کو ماریشس کے 58ویں قومی دن کی تقریبات میں شرکت کرے گا۔ اس موقع پر پورٹ لوئس کے چیمپ ڈی مارس میں منعقد ہونے والی پریڈ میں مارچنگ دستہ، بحری بینڈ اور ہیلی کاپٹر کے فلائی پاسٹ کے ذریعے شرکت کی جائے گی۔ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن سچن کلکرنی سینئر سرکاری عہدیداروں اور ماریشس کوسٹ گارڈ کے افسران سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس دورے کے دوران تربیتی اور ثقافتی تبادلوں کی سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی، جن میں کراس ٹریننگ دورے، دوستانہ کھیلوں کے مقابلے اور کمیونٹی سروس کی سرگرمیاں شامل ہیں۔

ہندوستانی بحریہ کے اس جہاز کے پورٹ لوئس کے دورے کا مقصد سمندری تعاون کو مضبوط بنانا، آپریشنل ہم آہنگی (انٹرآپریبلٹی) کو فروغ دینا اور ہندوستان اور ماریشس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

***

 

UR-3743

(ش ح۔اس ک  )


(ریلیز آئی ڈی: 2238586) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil