قبائیلی امور کی وزارت
درج فہرست قبائل کے طلبہ کے لیے نیشنل فیلوشپ اسکیم
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 MAR 2026 5:31PM by PIB Delhi
قبائلی امور کے مرکزی وزیرِ مملکت درگاداس اوئیکے نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران درج فہرست قبائل کے طلبہ کے لیے قومی فیلوشپ اسکیم کے تحت دی گئی فیلوشپس کی تعداد سال کے لحاظ سے اور ریاست و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے ضمیمہ– I میں پیش کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس اسکیم کے تحت گزشتہ دو مالی برسوں اور موجودہ مالی سال (تاحال) کے دوران بجٹ کی مختص رقم اور جاری کیے جانے والے فنڈ کی تفصیل درج ذیل ہے:
رقم کروڑ میں ہے
|
مالی سال
|
مختص بجٹ (آر ای)
|
تقسیم
|
|
2025-26
|
220
|
199.76(مؤرخہ 09 مارچ 2026)
|
|
2024-25
|
240
|
240
|
|
2023-24
|
230
|
230
|
قومی فیلوشپ اسکیم کے تحت درخواستیں طلب کرنے کے لیے آن لائن پورٹل عموماً تعلیمی سال کے دوران یکم جولائی کو کھولا جاتا ہے اور ۳۰ ستمبر کو بند کر دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں زیر غور نہیں لایا جاتا ہے اور منتخب ہونے والے ۷۵۰ امیدواروں کی میرٹ فہرست وزارت کی ویب سائٹ پر جاری کی جاتی ہے، جس میں عام طور پر دو سے تین ماہ کا وقت لگتا ہے۔ اس کے بعد فیلوشپ کی رقم جاری کرنے کی کارروائی شروع ہوجاتی ہے، جو طلبہ کی جانب سے ضروری لوازمات کی تکمیل سے مشروط ہوتی ہے، جیسے جوائننگ رپورٹ، بینک کھاتہ، تعلیمی تسلسل کا سرٹیفکیٹ وغیرہ پیش کرنا۔ طلبہ کو فیلوشپ کی رقم کی تقسیم اسکیم کے بجٹ کے تحت دستیاب فنڈ پر بھی منحصر ہوتا ہے۔
اسکالرشپ کی اسکیم سے متعلق شکایات یا مسائل سی پی جی آر اے ایم ایس / عوامی شکایات پورٹل کے ذریعے موصول ہوتے ہیں اور مقررہ مدت کے اندر ان کا ازالہ کر دیا جاتا ہے۔ اسکالرشپ کی اسکیموں سے متعلق سی پی جی آر اے ایم ایس پر موصول ہونے والی شکایات کو نمٹانے کے اوسط وقت کی تفصیل مندرجہ ذیل ٹیبل میں درج ہے۔
|
اسکالرشپ کی تمام شکایات کی سی پی جی آر اے ایم ایس/پی جی پورٹل کی رپورٹ
(بشمول این ایف ایس ٹی اسکیم)
رپورٹ کی مدت: 01/04/2025 سے 09/03/2026
|
|
نام
|
سابقہ تعداد
|
موجودہ مدت کے دوران موصول ہوا
|
رواں سال کے دوران نمٹایا گیا
|
نمٹانے کے اوسط دن
|
|
اسکالرشپ اور ڈی بی ٹی
|
3
|
792
|
786
|
2
|
درخواست کی کارروائی سے متعلق تکنیکی سوالات اور اسکیم کے بارے میں عام نوعیت کی معلوماتی استفسارات بھی فیلوشپ پورٹل کے ذریعے موصول ہوتے ہیں، جن کا بروقت جائزہ لے کر جواب دیا جاتا ہے۔ گزشتہ تین برسوں اور رواں سال (۹ مارچ ۲۰۲۶ تک) کے دوران اپنے کورس یا تحقیقی کام مکمل کرنے والے طلبہ کی تعداد کی تفصیل مندرجہ ذیل ٹیبل میں پیش کی گئی ہے۔
|
مالی سال
|
تحقیق مکمل کرنے والے طلبہ کی تعداد *
|
|
2022-23
|
105
|
|
2023-24
|
294
|
|
2024-25
|
156
|
|
2025-26 (09.03.2026 تک)
|
106
|
٭750 فیلوشپس ہر سال 5 سال کی مدت کے لیے دی جاتی ہیں (جس میں 5 سال سے زیادہ توسیع کی جا سکتی ہے) اعلی تعلیم میں درج فہرست قبائل کے محققین کی نمائندگی سے متعلق اعداد و شمار اس وزارت کے پاس نہیں ہیں۔
ضمیمہ-I
جناب مدن راٹھور ، جناب چننی لال گراسیہ ، ڈاکٹر پارمر جشونت سنگھ سلام سنگھ اور جناب سدانند مہالو شیت تناوڑے کی طرف سے مورخہ 11.03.2026 کو "ایس ٹی طلبہ کے لیے این ایف ایس" کے بارے میں پوچھے گئے ضمنی غیر ستارہ دار سوال نمبر ۔ 2225 پر راجیہ سبھا کے جواب کے حصہ (ا) میں رجوع کیا جائے۔
|
انتخاب کے سال 2020-21 سے 2024-25 کے دوران ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں این ایف ایس ٹی ایوارڈ کی تعداد
|
|
ریاست
|
2020-21
|
2021-22
|
2022-23
|
2023-24
|
2024-25
|
|
انڈمان اور نیکوبار جزائر
|
0
|
0
|
1
|
0
|
0
|
|
آندھرا پردیش
|
19
|
9
|
18
|
14
|
13
|
|
اروناچل پردیش
|
41
|
39
|
28
|
55
|
58
|
|
آسام
|
56
|
55
|
51
|
50
|
53
|
|
بہار
|
5
|
5
|
2
|
2
|
3
|
|
چھتیس گڑھ
|
25
|
42
|
32
|
35
|
33
|
|
دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو
|
0
|
1
|
0
|
0
|
0
|
|
گوا
|
0
|
0
|
2
|
0
|
1
|
|
گجرات
|
57
|
31
|
34
|
29
|
25
|
|
ہماچل پردیش
|
17
|
14
|
12
|
8
|
10
|
|
جموں و کشمیر
|
32
|
22
|
22
|
19
|
71
|
|
جھارکھنڈ
|
24
|
20
|
16
|
21
|
23
|
|
کرناٹک
|
71
|
67
|
45
|
47
|
38
|
|
کیرالہ
|
4
|
3
|
5
|
4
|
1
|
|
لداخ
|
19
|
19
|
19
|
9
|
7
|
|
لکشدیپ
|
1
|
0
|
0
|
0
|
2
|
|
مدھیہ پردیش
|
8
|
14
|
10
|
14
|
13
|
|
مہاراشٹر
|
27
|
15
|
30
|
21
|
19
|
|
منی پور
|
38
|
33
|
45
|
34
|
35
|
|
میگھالیہ
|
38
|
32
|
47
|
44
|
39
|
|
میزورم
|
77
|
104
|
78
|
104
|
83
|
|
ناگالینڈ
|
45
|
46
|
66
|
70
|
66
|
|
اڈیشہ
|
15
|
35
|
59
|
82
|
40
|
|
پڈوچیری
|
0
|
0
|
1
|
0
|
0
|
|
راجستھان
|
22
|
35
|
31
|
18
|
28
|
|
سکم
|
5
|
5
|
8
|
4
|
3
|
|
تمل ناڈو
|
5
|
7
|
4
|
5
|
6
|
|
تلنگانہ
|
61
|
52
|
34
|
26
|
39
|
|
تریپورہ
|
13
|
8
|
18
|
12
|
13
|
|
اتراکھنڈ
|
9
|
3
|
6
|
3
|
3
|
|
اتر پردیش
|
0
|
2
|
4
|
8
|
6
|
|
مغربی بنگال
|
16
|
32
|
22
|
12
|
19
|
|
کل
|
750
|
750
|
750
|
750
|
750
|
******
(ش ح۔ م ش ع۔ م ا)
Urdu No-3731
(ریلیز آئی ڈی: 2238580)
وزیٹر کاؤنٹر : 4