عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پارلیمانی سوال: مشن کرم یوگی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 MAR 2026 3:24PM by PIB Delhi
سول سروسز کی صلاحیت سازی کے قومی پروگرام ( این پی سی ایس سی بی) - مشن کرم یوگی کے تحت قائم کردہ ا ٓئی گوٹ کرم یوگی پلیٹ فارم کی وسعت اور رسائی میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ 06.03.2026 تک، 1.51 کروڑ سے زائد صارفین کو اس پلیٹ فارم سے جوڑا جا چکا ہے اور یہ پلیٹ فارم ڈومین، فنکشنل اور طرزِ عمل کی صلاحیتوں پر مشتمل 4,400 سے زائد کورسز کی میزبانی کر رہا ہے، جس میں 7.7 کروڑ سے زائد کورسز مکمل کیے جا چکے ہیں۔
راجستھان اور مدھیہ پردیش کے افسران/ملازمین نے گزشتہ ایک سال کے دوران آئی گوٹ کرم یوگی پلیٹ فارم پر مسلسل مضبوط شمولیت کا مظاہرہ کیا ہے، جس کی عکاسی ان کے کورسز میں بڑے پیمانے پر ہونے والے اندراج سے ہوتی ہے۔ 06.03.2026 تک کے اعداد و شمار نیچے شیئر کیے گئے ہیں:
|
نمبرشمار
|
ریاست
|
آئی گوٹ پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ صارفین
|
کل کورس اندراجات
|
|
1
|
راجستھان
|
7,46,135
|
43,96,651
|
|
2
|
مدھیہ پردیش
|
9,36,951
|
42,78,599
|
فی الوقت، آئی گوٹ -کرم یوگی پلیٹ فارم پر ضلعی سطح پر سیکھنے کی کارکردگی کی نگرانی (مانیٹرنگ) نہیں کی جاتی۔
کرم یوگی بھارت کو نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی) کی جانب سے بطور 'ایوارڈنگ باڈی (ڈوئل)' تسلیم کیا گیا ہے۔ اس شناخت کے حصے کے طور پر، آئی گوٹ- کرم یوگی پلیٹ فارم عوامی پالیسی ، اے آئی کی قیادت میں ڈیجیٹل تبدیلی، پبلک گورننس اور انتظامیہ پر این سی وی ای ٹی سے منظور شدہ قابلیت کے کورسز پیش کرتا ہے۔
تین نئے فوجداری قوانین پر مشتمل کورسز آئی گوٹ پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں۔ ان کورسز میں 33 لاکھ سے زائد ملازمین اندراج کروا چکے ہیں۔ راجستھان اور مدھیہ پردیش میں 5.4 لاکھ سے زائد ملازمین نے ان کورسز میں داخلہ لیا ہے۔
مشن کرم یوگی کے تحت، صلاحیت سازی کے پروگراموں کو ریاستی اور ضلعی سطحوں تک وسعت دینے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ذیلی- ریاستی سطحوں پر مشن کے نفاذ کے لیے تعاون کی خاطر 29 ریاستوں اور مرکزی کے زیرِ انتظام علاقوں کے ساتھ مفاہمت کی عرضداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
مشن کرم یوگی کی ایک منظم ، معروضی اور وقتا فوقتا تشخیص کو یقینی بنانے کے لیے کابینہ سکریٹریٹ کوآرڈینیشن یونٹ (سی ایس سی یو) قائم کیا گیا ہے ۔ کابینہ سکریٹری کی صدارت میں سی ایس سی یو مشن کے مجموعی نفاذ کی نگرانی کرتا ہے اور اس پر اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔
حکومت نے مشن کرم یوگی کے لیے ایک نگرانی اور تشخیص (ایم اینڈ ای) فریم ورک بھی قائم کیا ہے ۔ یہ فریم ورک ڈی او پی ٹی ، ایم ڈی اوز ، کے بی-ایس پی وی اور سی بی سی کو تفویض کردہ کرداروں اور ذمہ داریوں کے ساتھ کلیدی کارکردگی کے اشارے (کے پی آئی) پر شراکت داروں کی کارکردگی کی نگرانی اور تشخیص کی سہولت بہم پہنچاتا ہے۔
مشن کرم یوگی راجستھان اور مدھیہ پردیش سمیت مرکزی اور ریاستی حکومتوں میں سرکاری ملازمین کے کردار کے لحاظ سے مخصوص صلاحیت سازی پر توجہ مرکوز کرتا ہے ۔
یہ معلومات سائنس، ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن ، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بدھ کے روز لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں ۔
********
ش ح۔م م۔ص ج
U. No. 3777
(ریلیز آئی ڈی: 2238307)
وزیٹر کاؤنٹر : 7