پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ای وی اے کے نفاذ کے لیے28 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے قانون سازوں اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ سہ فریقی مفاہمت نامے پر دستخط

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 MAR 2026 2:05PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے متعلقہ قانون سازوں میں نیشنل ای-ودھان ایپلی کیشن(این ای وی اے) کے نفاذ کے لیے 28 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے قانون سازوں اور پنجاب سمیت متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ سہ فریقی مفاہمت نامے (ایم او یو)  پردستخط کیے ہیں ۔  این ای وی اے کاروبار کی فہرست ، سوالات اور جوابات ، نوٹس ، بل ، مباحثے اور کارروائی جیسے قانون سازی کے کاروبار کے انتظام  و انصرام  اور رسائی کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کر کے بغیر کاغذ کے کام کاج کی انجام دہی اور ڈیجیٹل ہاؤس کو قابل بناتا ہے ۔

پنجاب کی قانون ساز اسمبلی نے 21 ستمبر 2023 کواین ای وی اے( نیوا) پلیٹ فارم کو اختیار کرکے پہلے ہی خود کو مکمل طور پر ڈیجیٹل ہاؤس میں تبدیل کر لیا ہے ۔

قانون اور انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی ہے ۔

*****

ش ح- م م ع-اش ق

U.No. 3763

                                                     


(ریلیز آئی ڈی: 2238151) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: हिन्दी , English , Tamil