ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 MAR 2026 5:44PM by PIB Delhi

نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم) کے تحت فروری 2026 میں مجموعی طور پر 16 نئے تحقیقی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ منصوبے مختلف شعبوں پر مرکوز ہیں، جن میں جدید ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مصنوعات کی مقامی سطح پر تیاری، اعلیٰ کارکردگی والے فائبر، اسمارٹ اور فنکشنل ٹیکسٹائلز، حفاظتی ساز و سامان، ٹیکسٹائل مشینری اور بنیادی ڈھانچے و صنعتی استعمال کے لیے جامع نظام (کمپوزٹ سسٹم) وغیرہ شامل ہیں۔

نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم) کے جزو-I کے اہم مقاصد میں سے ایک کاربن فائبر، ارامیڈ فائبر، نائلون فائبر اور الٹرا ہائی مالیکیولر ویٹ پولی ایتھائلین جیسے خصوصی فائبر کی تیاری کے لیے بنیادی تحقیق کی حمایت کرنا ہے۔ اس جزو کے تحت انٹرمیڈیٹ ماڈیول گریڈ کاربن فائبر کی مقامی تیاری کے لیے ایک تحقیقی منصوبے کی منظوری سی ایس آئی آر – نیشنل ایرو اسپیس لیبارٹریز (سی ایس آئی آر-این اے ایل) کو دی گئی ہے۔

نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کے تحت ”ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز میں خواہشمند جدت کاروں کے لیے تحقیق و صنعت کاری کی گرانٹ (جی آر ای اے ٹی)“ کے عنوان سے ایک خصوصی اقدام نافذ کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ملک میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینا ہے، جس کے تحت نوجوان جدت کاروں، سائنس دانوں/ ٹیکنالوجسٹوں اور اسٹارٹ اپ منصوبوں کو اپنی اختراعی سوچ کو تجارتی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات میں تبدیل کرنے کے لیے معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ جی آر ای اے ٹی رہنما اصولوں کے تحت ہر منظور شدہ اسٹارٹ اپ کو زیادہ سے زیادہ 50 لاکھ روپے تک کی مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک 31 اسٹارٹ اپ کی منظوری دی جا چکی ہے، جن پر مجموعی طور پر 15.40 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

وزارت ٹیکسٹائل مختلف وزارتوں اور محکموں جیسے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کی وزارت اور وزارت جل شکتی کے ساتھ ہم آہنگ کوششوں کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں، خصوصاً پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ جیو ٹیکسٹائل کے لازمی استعمال کو فروغ دے رہی ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کی وزارت اور وزارت جل شکتی نے شاہراہوں کی تعمیر اور دیکھ بھال میں جیو سیل، جیو کمپوزٹس اور جیو گرِڈ جیسے مختلف جیو سنتھیٹک مصنوعات کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے رہنما ہدایات اور ضابطہ جاتی دفعات بھی جاری کی ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کمرشل انٹیلی جنس اینڈ اسٹیٹسٹکس (ڈی جی سی آئی ایس) کے تجارتی اعداد و شمار کے مطابق موجودہ مالی سال میں (دسمبر 2025 تک) ملک سے ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز کی کل برآمدات 21,970 کروڑ روپے رہیں، جبکہ درآمدات کی مالیت 18,953 کروڑ روپے رہی۔ ڈی جی سی آئی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین مالی سالوں اور موجودہ مالی سال کے دوران ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز کی برآمدات اور درآمدات کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

 

مالی سال

برآمدات (بھارتی روپے کروڑ)

درآمدات (بھارتی روپے کروڑ)

تجارتی بیلنس (بھارتی روپے کروڑ)

2022-23

23,050

21,809

+1,241

2023-24

24,724

21,132

+3,592

2024-25

28,392

22,865

+5,527

2025-26 (اپریل تا دسمبر 2025)

21,970

18,953

+3,017

 

ٹیکسٹائل کے وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

                                                                                                   

 

ش ح۔ ف ش ع

10-03-2026

                                                                                                                                       U: 3717

 


(ریلیز آئی ڈی: 2237911) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी