وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی سیاحت کو فروغ دینا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 MAR 2026 5:11PM by PIB Delhi

سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ دیہی سیاحت سمیت سیاحتی مقامات اور مصنوعات کی ترقی و فروغ بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومت یا مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کی انتظامیہ کرتی ہے۔ وزارتِ سیاحت مختلف اقدامات کے ذریعے ہندوستان میں سیاحت کو مجموعی طور پر فروغ دیتی ہے۔

سودیش درشن’، ‘نیشنل پیلگرمج ریجوونیشن اینڈ اسپرچوئل ہیریٹیج اگمینٹ یشن ڈرائیو (پرشاد)اور اسسٹنس ٹو سنٹرل ایجنسیز فار ٹورزم انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹاسکیموں کے تحت وزارتِ سیاحت دیہی، پسماندہ اور قبائلی علاقوں سمیت ملک کے مختلف سیاحتی مقامات پر سیاحتی بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کی ترقی کے لیے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ دیہی سرکٹس کو سودیش درشن اسکیم کے تحت تھیمیٹک سرکٹس کے طور پر درجہ بندی دی گئی ہے۔

اسکیم کے دیہی سرکٹ کے تحت منظور شدہ منصوبوں کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔ سودیش درشن اسکیم کو نئی شکل سودیش درشن II کے نام سے دی گئی ہے، جس کا مقصد منزل پر مرکوز نقطہ نظر کے ساتھ پائیدار اور ذمہ دار سیاحتی مقامات کو فروغ دینا ہے۔

وزارتِ سیاحت نے سیاحتی تجربے کو بہتر بنانے اور سیاحتی مقامات کو پائیدار و ذمہ دار مقامات میں تبدیل کرنے کے لیے سودیش درشن II اسکیم کی ذیلی اسکیم کے طور پر چیلنج پر مبنی منزل مقصود کی ترقیکے لیے رہنما خطوط بھی وضع کیے ہیں۔

وزارتِ سیاحت نے قبائلی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پردھان منتری جنجاتیہ اننت گرام ابھیان (پی ایم-جوگا) کے تحت، قبائلی علاقوں میں ہوم اسٹے کی ترقی (سودیش درشن اسکیم کی ذیلی اسکیم) کے لیے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو تجاویز کی تیاری کے لیے رہنما خطوط اور مسودہ جاری کیا ہے۔ اس پہل کا مقصد ذمہ دار سیاحت کو فروغ دینا اور قبائلی علاقوں میں ہوم اسٹے کے ذریعے قبائلی برادریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ رہنما خطوط میں تکنیکی مہارت کی ترقی اور ہوم اسٹے مالکان کی تربیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ اس اقدام کے تحت ایک ہزار ہوم اسٹے تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔ ہر گاؤں کی کمیونٹی کی ضروریات کے لیے 5 لاکھ روپے تک کی امداد فراہم کی جائے گی، ہر خاندان کے لیے دو نئے کمروں کی تعمیر کے لیے 5 لاکھ روپے تک اور موجودہ کمروں کی تزئین و آرائش کے لیے 3 لاکھ روپے تک کی امداد دی جائے گی۔

مزید برآں، بجٹ اعلان 2025-26 میں حکومت نے ہوم اسٹے کے لیے پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) لون اسکیم میں ایک علیحدہ زمرہ متعارف کرایا ہے، جس سے دیہی علاقوں میں واقع ہوم اسٹے یونٹس اس قرض سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں۔ پروموشنل مہم کے حصے کے طور پر، 11 ستمبر 2025 کو نئی دہلی میں ریاستی حکومتوں اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے ہوم اسٹے کے لیے مدرا لون ورکشاپ منعقد کی گئی۔ ہوم اسٹے کے لیے مدرا قرض پر ہینڈ بک بھی 27 ستمبر 2025 کو محکمہ مالیاتی خدمات، وزارتِ خزانہ کے تعاون سے جاری کی گئی، جس میں اسٹیک ہولڈرز کو سمرتھ پورٹل کے ذریعے ہوم اسٹے یونٹس کے لیے مدرا قرض حاصل کرنے کی مرحلہ وار رہنمائی فراہم کی گئی۔

وزارتِ سیاحت نے 27 ستمبر 2024 کو پریاٹن مترا اور پریاٹن دیدیکے نام سے ایک قومی ذمہ دار سیاحت پہل شروع کی ہے، جس میں خواتین اور نوجوانوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ وہ ہوم اسٹے مالکان، خوراک فراہم کرنے والوں، ثقافتی گائیڈز، نیچر گائیڈز، ایڈونچر گائیڈز اور دیگر متعلقہ کرداروں میں فائدہ مند روزگار حاصل کر سکیں۔

وزارتِ سیاحت نے ملک میں دیہی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایک قومی حکمت عملی اور مستقبل کا ایکشن پلان بھی تیار کیا ہے، جسے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو بھیج دیا گیا ہے۔

ضمیمہ

ملک میں سودیش درشن اسکیم کے دیہی سرکٹ کے تحت منظور شدہ پروجیکٹ کی تفصیلات:

شمار نمبر

ریاست،یوٹی

سرکٹ / منظوری کا سال

پروجیکٹ کا نام

منظور شدہ رقم (کروڑ میں)

جاری کی گئی رقم

((کروڑ میں روپے)

1۔

بہار

دیہی سرکٹ 2017-18

بھیتیہاروا-چندریہ-ترکولیا کی ترقی

44.27

40.31

2.

کیرالہ

دیہی سرکٹ 2018-19

ملاناڈ مالابار کروز ٹورازم پروجیکٹ کی ترقی

57.35

45.88

کل

101.62

86.19

 

*****

UR-3598

(ش ح۔اس ک  )


(ریلیز آئی ڈی: 2237207) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी