وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع نے مینول آف سکیورٹی ھدایات 2026 جاری کیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 MAR 2026 4:52PM by PIB Delhi

    وزارتِ دفاع کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے 09 مارچ 2026 کو نئی دہلی کے ساؤتھ بلاک میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران وزارتِ دفاع کی سیکیورٹی ھدایات سے متعلق کتابچہ 2026 جاری کیا۔ یہ مینوئل ایک جامع دستاویز ہے جس میں سیکیورٹی سے متعلق رہنما ہدایات شامل ہیں اور بدلتے ہوئے سیکیورٹی حالات کے پیش نظر اسے وقتاً فوقتاً جدید کیا جاتا ہے۔

اپنے خطاب میں دفاعی سکریٹری نے ابھرتے ہوئے خطرات اور بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجوں کے پیش نظر سیکیورٹی نظم و ضبط پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران اور سیکیورٹی اہلکاروں کو مقررہ سیکیورٹی طریقہ کار پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔

جناب راجیش کمار سنگھ نے وزارت کے سیکیورٹی دفتر کی جانب سے ان مفصل رہنما ہدایات کی تیاری کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں اور افسران سے اپیل کی کہ وہ ان ہدایات کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنائیں اور کہا کہ یہ نیا مینوئل وزارت کے اندر محفوظ ماحول برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

 

************

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :3592    )


(ریلیز آئی ڈی: 2237186) وزیٹر کاؤنٹر : 4