شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم پی ایل اے ڈی ایس ای ساکشی پورٹل کا مکمل نیا عوامی ڈیش بورڈ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 MAR 2026 4:04PM by PIB Delhi

ایم پی ایل اے ڈی ایس – ای ساکشی ویب پورٹل (www.mplads.mospi.gov.in) یکم اپریل 2023 سے نافذ کیا گیا،  تاکہ ممبران پارلیمنٹ مقامی علاقے کی ترقی اسکیم (ایم پی ایل اے ڈی) کے تحت ترمیم شدہ فنڈ کے بہاؤ کے طریقہ کار کو منظم کرسکیں۔ ای ساکشی پورٹل کے آغاز کے ساتھ، معزز اراکین پارلیمنٹ (ایم پیز)  کا سالانہ ہرجانہ ہر مالی سال یا مدت کے آغاز میں آن لائن اجازت ناموں کے ذریعے دستیاب کر دیا جاتا ہے۔

  1. ای ساکشی پورٹل تمام اسکیم کے شراکت داروں کو لاگ ان کی تفصیلات فراہم کرتا ہے، جس میں معزز اراکین پارلیمنٹ(ایم پیز)  مرکزی نوڈل ایجنسی (ایم او ایس پی آئی)، ریاستی نوڈل اتھارٹیز، ضلع اتھارٹیز اور نفاذ کرنے والی ایجنسیاں شامل ہیں۔ معزز اراکین پارلیمنٹ پورٹل کا استعمال اپنے حلقوں میں اہل ترقیاتی کاموں کی سفارش کرنے اور اپنے سالانہ ہرجانے سے فنڈ مختص کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ معزز اراکین پارلیمنٹ کے لیے، پورٹل پر کل تجویز کردہ رقم اسکیم کے تحت ان کے لیے مختص فنڈز کے استعمال کی عکاسی کرتی ہے۔
  2. تجویز کردہ کاموں کی منظوری اور عملدرآمد کی ذمہ داری ضلع اتھارٹیز پر ہے۔ ضروری جائزہ چیک کرنے کے بعد، ضلع اتھارٹیز کاموں کی منظوری دیتی ہیں اور عملدرآمد کے لیے نفاذ کرنے والی ایجنسیوں  کو نامزد کرتی ہیں۔ اسکیم کی ہدایات کے مطابق، منظور شدہ کام عام طور پر منظوری کی تاریخ سے ایک سال کے اندر مکمل کرنے ضروری ہیں۔
  3. نفاذ سے متعلق ایجنسیاں ضلع اتھارٹیز کی جانب سے جاری شدہ منظوری کے احکامات کے مطابق پورٹل پر مختلف مراحل میں وینڈر ادائیگی کے لیے درخواستیں پیش کرتی ہیں۔ ڈیش بورڈ پر دکھائی گئی اخراجات کی تعداد مکمل اور جاری کاموں کے لیے جاری کل وینڈرس کی ادائیگی کی نمائندگی کرتی ہے۔
  4. یکم اپریل 2023 سے قبل، ایم پی ایل اے ڈی ایس اسکیم کو فزیکل موڈ میں نافذ کیا جاتا تھا۔ ضلع وار تجویز کردہ اور منظور شدہ کاموں کی معلومات متعلقہ ضلع اتھارٹیز کے ذریعے برقرار رکھی جاتی تھی  اور اخراجات ضلع سطح پر موجود فزیکل بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کیے جاتے تھے۔ اسی طرح، 17ویں لوک سبھا کے حوالے سے تجویز کردہ اور منظور شدہ کاموں کی تفصیلات ای ساکشی پورٹل پر صرف 2023–24 کے سال کے لیے دستیاب ہیں اور پچھلے سالوں یعنی 2019–20، 2020–21، 2021–22 اور 2022–23 کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ اسی طرح، 2023–24 سے پہلے راجیہ سبھا کے اراکین کے تجویز کردہ اور منظور شدہ کاموں کے اعداد و شمار ای ساکشی پورٹل پر دستیاب نہیں ہیں۔
  5. ای ساکشی پورٹل پر ڈیٹا حقیقی وقت میں اپ ڈیٹ ہوتا ہے، جو شراکت داروں کی جانب سے ان کے متعلقہ لاگ ان کے ذریعے فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہوتا ہے۔ سفارشات کی تفصیلات اس کے بعد اپ ڈیٹ ہوتی ہیں، جب معزز اراکین پارلیمنٹ سفارشات کو ضلعوں کو بھیج دیتے ہیں، منظوری کی حیثیت ضلع اتھارٹیز کی جانب سے کاموں کی منظوری دینے کے بعد اپ ڈیٹ ہوتی ہے اور کاموں کی پیش رفت نفاذ کرنے والی ایجنسیوں  کی جانب سے اپ ڈیٹ کی جاتی ہے۔ حتمی ادائیگی کے اجرا کے بعد، نفاذ کرنے والی ایجنسیاں کو پورٹل پر کام کو "مکمل" کے طور پر نشان زد کرنے کی ضرورت ہے۔ ای ساکشی پورٹل ہر ادائیگی کے مرحلے پر اثاثوں اور متعلقہ دستاویزات کی تصاویر اپ لوڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ نفاذ کرنے والی ایجنسیاں  مکمل ہونے کے مختلف مراحل میں اثاثوں کی تصاویر کے ساتھ منظوری کے احکامات جیسی دستاویزات بھی اپ لوڈ کرتی ہیں، تاکہ عوام اور دیگر شراکت داروں کے لیے صحیح تشریح اور سمجھ کو آسان بنایا جا سکے۔
  6. ایم او ایس پی آئی وقتاً فوقتاً مختلف شراکت داروں سے موصول ہونے والی رائے اور تجاویز کے مطابق ای ساکشی پورٹل کی فعالیت میں بہتری لاتا رہتا ہے۔ شفافیت کو مزید بڑھانے کے مقصد سے، حال ہی میں پورٹل میں درج ذیل بہتری کی گئی ہیں:

ای ساکشی عوامی ڈیش بورڈ کو اس طرح نئے سرے سے ترتیب دیا گیا ہے کہ اضافی معلومات فراہم کی جا سکیں، جس میں تجویز کردہ کام، منظور شدہ کام، مکمل شدہ کام، مکمل اور جاری کاموں پر خرچ کی موجودہ رقم اور آفات کے لیے منظور شدہ رقم شامل ہیں۔ یہ تفصیلات نئے عوامی ڈیش بورڈ (www.mplads.mospi.gov.in) پر ڈرل ڈاؤن ٹیبز کے ذریعے مزید وضاحت کے ساتھ دستیاب ہیں۔

معزز اراکین پارلیمنٹ (ایم پیز)کے لیے ایک سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ اپنے لاگ ان کے ذریعے مکمل شدہ کاموں کی تصاویر اپ لوڈ کر سکیں تاکہ مکمل شدہ کاموں کی تازہ اور درست تصاویر دستیاب ہوں۔

ایک نئی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، جو ضلع اتھارٹیز اور نفاذ کرنے والی ایجنسیوں  کو اجازت دیتی ہے کہ وہ پہلے سے مکمل شدہ کاموں کی تصاویر اپ لوڈ کر سکیں، خاص طور پر ان صورتوں میں جہاں پہلے غلط تصاویر اپ لوڈ ہو گئی ہوں۔

یہ اقدامات ڈیٹا کی درستگی، شفافیت اور ایم پی ایل اے ڈی ایس اسکیم کے نفاذ کے عوامی فہم کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

****

Urdu-3457

 (ش ح۔ش م۔ق ر)


(ریلیز آئی ڈی: 2236003) وزیٹر کاؤنٹر : 40
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Kannada