وزارت خزانہ
سی جی ایس ٹی دہلی ساؤتھ کے اہلکاروں نے ایک کمپنی کے ڈائریکٹر کو 6.53 کروڑ روپے کے جعلی آئی ٹی سی کا فائدہ اٹھانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 FEB 2026 8:32PM by PIB Delhi
جعلی آئی ٹی سی کے دعوؤں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے ایک حصہ کے طور پر، سی جی ایس ٹی (سینٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس) دہلی ساؤتھ کمشنریٹ کی اینٹی ایویژن شاخ نے ٹیکس چوری کا ایک اور اہم کیس بے نقاب کیا ہے اور ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے ڈائریکٹر کو گرفتار کیا ہے جو الیکٹرانک اشیاء کی تجارت میں ملوث تھی، اور جس نے 36.28 کروڑ روپے کے جعلی انوائسز کے ذریعے 6.53 کروڑ روپے کے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کا جعلی طریقہ سےفائدہ اٹھایا ہے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ کمپنی نے متعدد کمپنیوں کے جاری کردہ انوائسز کی بنیاد پر غیر قانونی آئی ٹی سی حاصل کی، جن میں سے کچھ کمپنیاں غیر موجود، غیر فعال، یا جن کے جی ایس ٹی رجسٹریشن معطل اورمنسوخ شدہ تھے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے کیے گئے فیلڈ ویریفیکیشن میں تصدیق ہوئی کہ کچھ سپلائرز جعلی ادارے تھے جن کی اپنے اعلام شدہ کاروباری مقامات پر کوئی حقیقی کاروباری سرگرمی موجود نہیں تھی۔
مزید جانچ سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ اشیاء کے حقیقی حصول کے بغیر آئی ٹی سی حاصل کی گئی تھی اور جی ایس ٹی کی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے استعمال کی گئی، جو کہ سنٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس ایکٹ، 2017 کی شقوں کے منافی ہے۔
تحقیقات کے دوران جمع کیے گئے شواہد اور ریکارڈ شدہ بیانات کی بنیاد پر، ملزم کو سی جی ایس ٹی ایکٹ، 2017 کی شق 69 کے تحت گرفتار کیا گیا اور ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، اور اسے 14 دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
مزید یہ کہ، فنڈز کے بہاؤ کا پتہ لگانے اور اضافی فائدہ اٹھانے والوں کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
****
ش ح۔م م ع۔م الف
U. No-3450
(ریلیز آئی ڈی: 2235944)
وزیٹر کاؤنٹر : 17