نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھاکرشنن 6 سے 8 مارچ 2026 تک ناگالینڈ، میزورم اور تری پورہ کا دورہ کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 MAR 2026 7:01PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ، 6 سے 8 مارچ 2026 تک ناگالینڈ، میزورم اور تری پورہ کا دورہ کریں گے۔
دورے کے دوران، نائب صدر جمہوریہ ہند لومامی، ناگالینڈ میں 6 مارچ 2026 کو ناگالینڈ یونیورسٹی کے 8ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گے۔
7 مارچ کو صدر جمہوریہ ہند آئیزول، میزورم میں میزورم یونیورسٹی کے 20ویں جلسہ تقسیم اسناد میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔
تری پورہ کے اپنے دورے میں نائب صدر جمہوریہ ہند 8 مارچ 2026 کو اگرتلہ میں تری پورہ یونیورسٹی کے 14ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گے۔ بعد ازاں اسی دن، وہ ہپنیا میں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ فیئر سینٹر میں سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) کے اسٹالوں کا دورہ کریں گے، جہاں وہ خواتین ایس ایچ جی اراکین اور لکھپتی دیدیوں سے بات چیت کریں گے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3418
(ریلیز آئی ڈی: 2235723)
وزیٹر کاؤنٹر : 29